ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
مسئلہ : حقہ سگریٹ پینے والے اَور تمباکو نسوار کھانے والے کا بھی تمام چیزوں میں یہی حکم ہے، جب تک تمباکو اَور سگریٹ کی بدبو دُور نہ کرے مسجدمیںداخل ہونا جائز نہیں۔ مسئلہ : جس شخص کے کپڑوں میں پسینہ کی بدبو یاکسی اَورچیزکی بدبوخوب رَچ بس گئی ہوجیسے مزدوروں کے کپڑوں میں ہوتی ہے توجب تک وہ بدبودارکپڑے علیحدہ نہ کرے مسجدمیں داخل ہوناجائزنہیں ۔ مسئلہ : مسجدمیں مٹی کاتیل جلانا جائزنہیں ۔ مسجد کی صفائی سے متعلق اَحکام : مسئلہ : مسجد میں نجاست کاداخل کرناجائزنہیں اَوراِسی لیے ناپاک تیل کومسجدمیں جلاناجائزنہیں اگرچہ مسجدسے باہراُس کاجلاناجائز ہے۔ اِسی طرح جس کے بدن پرنجاست لگی ہواُس کومسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ۔ مسئلہ : مسجدمیں بچوں اَورپاگلوں کوجن سے مسجدکے ناپاک ہونے کاگمان غالب ہومسجدمیں لے جانامکروہ تحریمی ہے اَوراگرمسجدکے نجس ہونے کاگمان غالب نہ ہوتومکروہ تنزیہی ہے ۔ مسئلہ : جوں ، کھٹمل وغیرہ مارکرمسجدمیں ڈال دینامکروہ ہے ۔ مسئلہ : مسجدمیں پیشاب پاخانہ کرناحرام ہے جبکہ اُس کوکسی برتن میں لیا جائے ۔ اِسی طرح خون کا عطیہ بھی مسجد میں لینا حرام ہے۔ مسئلہ : مسجدمیں وضوکرنااَور کلی کر نابھی ناجائزہے اگرچہ مستعمل پانی کسی برتن اَورتسلے میں جمع کرتا رہے ۔ اَلبتہ معتکف کے لیے جائز ہے کہ مسجد میں وضو کرے یاپیردھوئے اَورمستعمل پانی کسی برتن میں اِس طرح سے جمع کرتارہے کہ مستعمل پانی مسجدمیں نہ گرے ورنہ اُس کے لیے بھی جائز نہیں ۔ مسئلہ : مسجدمیں جماع کرنا حرام ہے ۔ مسئلہ : اگرمسجد کی چھت یادیواروغیرہ میں چمکادڑیا کوکوئی پرندہ گھونسلہ بنالے تواُس کاگرادینا جائز ہے اَلبتہ اگراَنڈے بچوں کے زمانے میں کچھ اِنتظارکرے توبہتر ہے ۔ مسئلہ : مسجد محلہ میں جماعت نہ ہوتی ہواَورآدمی کہنے سے بھی جمع نہ ہوتے ہوں تب بھی مسجد محلہ کایہی حق ہے وہاں نماز پڑھے اگرچہ تنہا پڑھے ۔