Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011

اكستان

11 - 65
 رسول اللہ  ۖ  نے خفگی کا بھی اِظہار کیا ہے کہ اِتنی زیادہ عبادت نہ کرو صحابہ کرام نے آکر پوچھا اَزواجِ مطہرات  سے کہ کتنی عبادت کرتے ہیں رسول اللہ  ۖ  اُنہوں نے بتلایا کہ ایسے ایسے ایسے کرتے ہیں   گھر کے کام بھی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رسول اللہ  ۖ  کو تو اِتنی عبادت بھی کافی ہے اُنہیں ضرورت تو ہے ہی نہیں عبادت کی وہ تو نبی ہیں خدا کے، باقی ہم تو گناہگار ہیں ہمیں کرنی چاہیے زیادہ کسی نے نیت کی  کہ میں ہمیشہ روزے سے رہوں گا کسی نے کہا کہ میں رات کو سویا ہی نہیں کروں گا اَور کسی نے کچھ کہا کسی نے کچھ کہا، یہ آپس میں اُنہوں نے عہدو پیمان کیے  رسول اللہ  ۖ کو اِطلاع ہوئی تو آپ نے اُنہیں بُلا کر  سخت تنبیہ کی کہ یہ نہ کرو  اَنَا اَخْشَاکُمْ بِاللّٰہِ وَاَتْقَاکُمْ  تم سب سے زیادہ خدا سے ڈرنے والا تو میں ہوں سب سے زیادہ تقوی والا میں ہوں۔
 اَور ایک روایت میں آتا ہے  اَنَا اَعْلَمُکُمْ بِاللّٰہِ  اللہ تعالیٰ کی ذات ِپاک کو صفات کو جاننے   والا میں تم سب سے زیادہ ہوں  اَعْلَمُکُمْ ''اَعْرَفُکُمْ'' کے معنی میں ہے اللہ کی ذات کے بارے میں  ''معرفت'' کا لفظ اِستعمال ہوتا ہے ''علم'' کا نہیں ہوتا بہت کم ہے علم کے لفظ کا اِستعمال لیکن ہے، یہاں موجود ہے  اَنَا اَعْلَمُکُمْ بِاللّٰہِ  یعنی خدا کی ذات ِ پاک اَور صفات کی معرفت مجھے سب سے زیادہ ہے اَور جو جانتا ہو زیادہ وہی ڈرتا بھی ہے زیادہ ،وہ آدمی جو نہیں جانتا کیا ڈرے گا وہ بچہ ہے وہ نہیں جانتا آگ کو کہ یہ جلا دے گی تو وہ قریب چلا جاتا ہے بلکہ پکڑنے کو بھی ہوجاتا ہے اَور جو جانتا ہے وہ ڈرتا ہے اِسی طرح بادشاہ کو جاننے والا جو ہوتا ہے سب سے زیادہ قریب اُس کے اَور ذمہ دار عہدہ پر ہوتا ہے وہ ڈرتا رہتا ہے معزول نہ ہوجاؤں معتوب نہ ہوجاؤںوغیرہ وغیرہ تو اِرشاد فرماتے ہیں کہ میں سب سے زیادہ جانتا ہوں خدا کی ذاتِ پاک کو اُس کی صفات کو لیکن میں تو ایسے نہیں کرتا تو تم میری پیروی کرو اِس سے زیادہ نہ کرو تو گویا روکنے کی ضرورت پڑی اُن کو کہ نہ کریں اِتنی عبادت۔
اللہ تعالیٰ اَور بندوں کے حقوق سنت کے مطابق  :
حضرت عبداللہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے بیٹے وہ عبادت کرتے تھے اَور شادی ہوئی تب بھی وہ رات بھر عبادت ہی کرتے رہے دِن بھر روزے رکھتے رہے، شکایت کی رسول اللہ  ۖ سے اُن کے والد نے اُن کے والد اپنی بہو سے پوچھتے رہتے تھے حال خیریت یہ وہ، اَنداز رکھتے تھے کہ کس حالت میں ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 آپ ۖ کے اِرشاد کا مطلب : 7 3
5 صحابہ کرام کے بعد تابعین کا درجہ اَور اِمام اَبوحنیفہ : 8 3
6 اَحناف سے زیادہ شافعی حضرات نے اِمام اَبوحنیفہ کی تعریفیں لکھیں : 8 3
7 علامہ سیوطی کا رُوحانی مقام اَور کرامات : 8 3
8 آپ کے زمانے کی برکات زبردست تھیں : 10 3
9 اللہ تعالیٰ اَور بندوں کے حقوق سنت کے مطابق : 11 3
10 اُس زمانہ میں عبادت کی طرف رَغبت تھی اَب نفرت ہے : 12 3
11 صحابہ کرام کی رائے اہم ہونے کی وجہ : 13 3
12 ''سرسیّد ''بھی گمراہ ہوا : 14 3
13 ریاء کار اِتباع ِ سنت نہیں کر سکتا : 15 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٢ ) 16 1
15 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ 16 14
16 کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 16 14
17 وفیات 19 1
18 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
19 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 18
20 مقاماتِ عالیہ یا اَخلاقِ باطنہ : 20 18
21 زُہدو تقوی : 21 18
22 قسط : ٣٠تربیت ِ اَولاد 26 1
23 سزا دینے میں ظلم و زیادتی نہ ہونے پائے اِس کی تدبیر : 26 22
24 اگر بہت زیادہ غصہ آئے تو کیا کریں : 27 22
25 سزا دینے میں ظلم و زیادتی ہوگئی تو اُس کی تلافی کا طریقہ : 27 22
26 نافرمان اَولاد : 27 22
27 اَولاد کی پرورش اَور علاج معالجہ کے سلسلہ میں پریشان ہونے سے بھی ترقی ہے : 27 22
28 پریشانی کی وجہ اَور اُس کا حل : 28 22
29 قسط : ١ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 29 1
30 نام و نسب : 29 29
31 پیدائش : 29 29
32 عہد ِنبوی ۖ : 30 29
33 عہد ِصدیقی رضی اللہ عنہ : 30 29
34 عہد ِفاروقی رضی اللہ عنہ : 31 29
35 عہد ِعثمانی رضی اللہ عنہ : 32 29
36 ختم ِ بخاری شریف 33 1
38 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 40 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 41 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 42 38
42 ایک اعتراض اَور اُس کا جواب : 42 38
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 45 38
44 اُستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 45 1
45 حالات وخدمات 45 44
46 تصنیفات وتالیفات : 45 44
47 قرآنیات : 48 44
48 حدیثیات : 48 44
49 اَرکانِ اِسلام : 49 44
50 سیرت وسوانح : 50 44
51 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
52 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 50 51
53 قسط : ٢ اِنسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 56 1
54 بقیہ : شب ِبراء ت.......فضائل و مسائل 60 38
55 دینی مسائل 60 1
56 ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 60 55
57 مسجد میںخوشبو اَور بدبو سے متعلق اَحکام : 60 55
58 مسجد کی صفائی سے متعلق اَحکام : 61 55
59 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter