Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011

اكستان

17 - 65
پہلے زمانہ میں یہ دستور تھا کہ جنگی قیدیوں کا بار بجائے اِس کے کہ صرف حکومت برداشت کرے اَور وہ بھی قید میں وقت گزاریں اُنہیں پبلک میں تقسیم کردیا جاتا تھا لوگ اُن سے مختلف کام لیتے رہتے تھے  گھروں میں رہنے کو جگہ دیتے تھے  کھانا، لباس سب مالک کے ذمّہ ہوتا تھا اِس طرح شاہی خزانہ پر اِن کا   بار نہ پڑتا تھا دُنیا کے ہر ملک میں یہی طریقہ تھا لیکن اِسلام نے جب پھیلنا شروع کیا تو یورپ تک کے علاقے زیر نگیں آگئے اَور قیدی اَور باندی غلام غیر مسلم ہی بنتے رہے اِس لیے اَب آکر یورپ والوں نے یہ شہرت  دینی شروع کی ہے کہ اِسلام میں باندی اَور غلام بنانے کا قاعدہ ساری دُنیا سے ہٹ کر ہے جبکہ حقیقت یہ ہے  کہ یہ دُنیا بھر کا دستور تھا یورپ میں بھی قیدیوں کو غلام بنایا جاتا تھا حضرت صہیب رضی اللہ عنہ جو رُومی کہلاتے تھے اِسی طرح رُومیوں نے اِنہیں غلام بنایا تھا۔ 
اِسلامی اَفواج کو جہاد میں اَور خصوصًا عہد شکنی کی صورتوں میں نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے اَور اُنہیں  فِکَاکُ الْاَسِیْرِ  قیدیوں کو آزاد کرانے کے جو اَحکام بتلائے گئے تھے اُن پر عمل کرتے ہوئے غلام بنانے کے بجائے قیدی ہی رکھا گیا اَور اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے تبادلے میں دِیا گیا۔ 
مستشرقین کے اُٹھائے ہوئے اَور بھی بہت سے اعتراضات ہیں لیکن اگر بنظرِ غائر دیکھا جائے تو وہ سب اِسی قسم کے ہیں کہ حقائق کو مسخ کرکے صرف ایک نکتہ کو اُٹھایا گیا اَور اُسے بُری شکل دے کر ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے۔ 
گزشتہ چھ سالہ عرصہ میں کمیونسٹ نظام کے دَاعی اَور سوشلسٹ قسم کے لوگوں سے ملاقاتیں رہیں  لیکن میں نے اُنہیں اِسلامی نظام سے ناواقف پایا جوابًا وہ اِسلامی نظام کو پسند کرکے ہی جاتے رہے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کی قسمت ہی کی بات ہے ورنہ وہ اِسے عملی جامہ پہناسکتے ہیں اَور اِس میں عقلاً بھی کمیونزم و سوشلزم سے زیادہ خوبیاں ہیں اَور ملک کی بدقسمتی کا یہ منظر بھی آپ کے سامنے ہے کہ پبلک اِسلام چاہتی ہے اَور عنانِ اِقتدار پر مسلط طبقہ اِس کے نفاذ کے خلاف ہے اَور مطلب کے لیے اِسلام کا نام لیوا  ،  نہ معلوم  اَنجام کیا ہو۔ 
اِسی دَوران میرے پاس ایک وکیل آئے اُنہوں نے کہا کہ اِسلام میں ٹریفک کے قوانین کہاں ہیں؟  اِس کا جواب اگر وہ عقل کا مثبت اِستعمال کرتے تو شاید خود ہی دے سکتے تھے کہ سلامتی اَور اَمن کے لیے جس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 آپ ۖ کے اِرشاد کا مطلب : 7 3
5 صحابہ کرام کے بعد تابعین کا درجہ اَور اِمام اَبوحنیفہ : 8 3
6 اَحناف سے زیادہ شافعی حضرات نے اِمام اَبوحنیفہ کی تعریفیں لکھیں : 8 3
7 علامہ سیوطی کا رُوحانی مقام اَور کرامات : 8 3
8 آپ کے زمانے کی برکات زبردست تھیں : 10 3
9 اللہ تعالیٰ اَور بندوں کے حقوق سنت کے مطابق : 11 3
10 اُس زمانہ میں عبادت کی طرف رَغبت تھی اَب نفرت ہے : 12 3
11 صحابہ کرام کی رائے اہم ہونے کی وجہ : 13 3
12 ''سرسیّد ''بھی گمراہ ہوا : 14 3
13 ریاء کار اِتباع ِ سنت نہیں کر سکتا : 15 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٢ ) 16 1
15 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ 16 14
16 کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 16 14
17 وفیات 19 1
18 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
19 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 18
20 مقاماتِ عالیہ یا اَخلاقِ باطنہ : 20 18
21 زُہدو تقوی : 21 18
22 قسط : ٣٠تربیت ِ اَولاد 26 1
23 سزا دینے میں ظلم و زیادتی نہ ہونے پائے اِس کی تدبیر : 26 22
24 اگر بہت زیادہ غصہ آئے تو کیا کریں : 27 22
25 سزا دینے میں ظلم و زیادتی ہوگئی تو اُس کی تلافی کا طریقہ : 27 22
26 نافرمان اَولاد : 27 22
27 اَولاد کی پرورش اَور علاج معالجہ کے سلسلہ میں پریشان ہونے سے بھی ترقی ہے : 27 22
28 پریشانی کی وجہ اَور اُس کا حل : 28 22
29 قسط : ١ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 29 1
30 نام و نسب : 29 29
31 پیدائش : 29 29
32 عہد ِنبوی ۖ : 30 29
33 عہد ِصدیقی رضی اللہ عنہ : 30 29
34 عہد ِفاروقی رضی اللہ عنہ : 31 29
35 عہد ِعثمانی رضی اللہ عنہ : 32 29
36 ختم ِ بخاری شریف 33 1
38 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 40 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 41 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 42 38
42 ایک اعتراض اَور اُس کا جواب : 42 38
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 45 38
44 اُستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 45 1
45 حالات وخدمات 45 44
46 تصنیفات وتالیفات : 45 44
47 قرآنیات : 48 44
48 حدیثیات : 48 44
49 اَرکانِ اِسلام : 49 44
50 سیرت وسوانح : 50 44
51 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
52 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 50 51
53 قسط : ٢ اِنسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 56 1
54 بقیہ : شب ِبراء ت.......فضائل و مسائل 60 38
55 دینی مسائل 60 1
56 ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 60 55
57 مسجد میںخوشبو اَور بدبو سے متعلق اَحکام : 60 55
58 مسجد کی صفائی سے متعلق اَحکام : 61 55
59 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter