Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

38 - 64
کا نہیں فرماتے تھے۔ اِس حدیث سے دس محرم کے روزہ کی فضیلت بالکل ظاہر اَورواضح ہے۔
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ صِیْامُ یَوْمِ عَاشُوْرَائَ اَحْتَسِبُ عَلَی اللّٰہِ اَنْ یُّکَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِیْ قَبْلَہ ۔ (صحیح مسلم ، ابودا ود  و مسند ا حمد)
''  فرمایارسول اللہ  ۖ نے کہ میں اللہ تعالیٰ سے اُمید رکھتا ہوں کہ دس محرم کا روزہ رکھنا گزشتہ سال کے گناہوں کاکفارہ ہو جاتا ہے ''۔  ١  
تشریح  :  علمائِ کرام کی تحقیق کے مطابق اِس روزہ سے صغیرہ گناہوں کی بخشش ہوتی ہے اَورصغیرہ گناہوں کی بخشش بھی بہت بڑی نعمت ہے اَور کبیرہ گناہوں کے لیے توبہ ضروری ہے اَورسچی توبہ کے لیے تین باتیں ضروری ہیں ۔
 (١)  پہلی یہ کہ گزرے ہوئے گناہوں پراَفسوس اَورشرمندگی کا ہونا اَورساتھ ہی جن چیزوں کی قضاء ضروری ہے خواہ وہ اللہ کے حقوق ہوں (جیسے قضاء نمازیں ، روزے ، زکٰوة ،حج ، قربانی، صدقۂ فطر ، قسم کا کفارہ، جائز منت، وغیرہ )اِن کو حسب ِقدرت اَدا کرنا اَور خواہ بندوں کے حقوق ہوں (جیسے قرض ودین ، میراث ، کسی بھی قسم کا جانی مالی نقصان اَورایذاء رسانی وغیرہ) اِن کو ممکنہ حد تک اَدا کرنے کی کوشش کرنا یاحقدارسے معافی حاصل کرنا ۔
  ١   یہاں یہ سوال پید اہوتا ہے کہ جب محرم کے روزوں کو رمضان کے بعد تمام مہینوں کے روزوں پر فضیلت حاصل ہے تو نبی کریم  ۖ کا محرم کے بجائے شعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے رکھنے کامعمول کیوں تھا؟ جیسا کہ حضرت عائشہ اور حضرت اُم سلمہ کی روایات سے پتہ چلتا ہے جو ترمذی وغیرہ میں مذکورہیں ۔ اِس کا جواب علامہ نووی نے یہ دیا ہے کہ شاید آپ کو محرم میں بعض عوارض مثلًا سفر، بیماری وغیرہ کی وجہ سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع نہ ملا ہو یا آپ کو محرم کے روزوںکی اِس درجہ فضیلت کاعلم آخری حیات میں دیا گیا ہو (اَوراِس میں اللہ تعالیٰ کی کوکوئی حکمت ہو)(نووی شرح مسلم ج١ ص٣٦٥)۔ اَورشعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے رکھنے کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں مثلاً رمضان کا احترام اَورتعظیم اَوراُس کی تیاری اَوررمضان کا قرب اَوراُس کے خاص اَنوار و برکات سے مزید مناسبت پیدا کرنے کا شوق اَور داعیہ اَور اِس کا استقبال اَورشعبان کے اِن روزوں کی وہی نسبت اَوربرکت ہوگی جو فرض نمازوں سے پہلے پڑھے جانے والے نوافل کو فرضوں سے ہوتی ہے اَوراِس مہینہ میں شب ِ برا ء ت اَوراُس کے فضائل کا پایا جانا وغیرہ  بھی اِس مہینہ میں زیادہ روزے رکھنے کا باعث ہو سکتا ہے ۔اِن میں سے بعض باتوں کا احادیث میں بھی ثبوت ملتاہے ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter