ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
نکاح میں نہیں آئی۔اَور آپ کے بعد سب سے پہلے حضرت زینب بن حجش رضی اللہ عنہا نے وفات پائی۔ اَور اُمہات المومنین میں سب سے آخری وفات حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کی ہوئی۔ اَور اِن گیارہ بیویوں میں سب سے آخری نکاح حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے ہوا۔ جن گیارہ بیویوں کے حالات اِس کتاب میں لکھے ہیں اِن کے علاوہ مؤرخین اَور اصحابِ سیر نے دیگر بیویوں سے بھی آنحضرت ۖسے نکاح فرمانے کا ذکر کیا ہے لیکن وہ کچھ خاص قابل ِذکر مدت تک آپ ۖ کی مصاحبت میں نہ رہیں لہٰذا گیارہ ہی بیویوں کے حالات جمع کرنے پر اِکتفا کیا۔ یہ حالات جو ہم نے جمع کیے ہیں اِن کا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ حالات معلوم کر کے کتاب بند کرکے رکھ دیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ اِن کو پڑھ کر سبق لیں اَور اپنی عورتوں کو سنائیں اَور بچیوں کو تعلیم دیں اَور زہد و عبادت، سخاوت، کثرت ِنماز، کثرتِ ذکر، دینی خدمت، تعلیم ِدین اَور دین پر جمے رہنے میں اپنی عورتوں اَور بچیوں کو اُمہات المومنین رضی اللہ عنہن کی زندگی پر ڈھالنے کی کوشش کریں۔