Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2010

اكستان

22 - 64
 رجوع بہت زیادہ تھا مگر بعد میں کم ہوگیا اَور اُن کے یہاں کے طلباء بھی میرے یہاں آنے لگے۔یہ سب برکتیں اُن ذوات ِ مقدسہ کی تھیں جن کی جوتیاں اُٹھانے کا شرف بہ عنایت ِ اِیزدی حاصل ہوا تھا  الخ۔''(نقش ِ حیات  ص ١١٥  ج ١)
 اِس خدادا دشہرت اَور قابلیت کی بنا ء پر آپ کے معاصرین بھی آپ کی علمی لیاقت کے معترف تھے چنانچہ مولانا عاشق الٰہی صاحب میرٹھی باجود اِختلاف نظریہ   ١  کے تذکرة الرشید میں آپ کے متعلق تحریر فرماتے ہیں  : 
''دستار ِخلافت امام ربانی قدس سرہ کی قولی و فعلی خلافت کے مجموعہ کے مثال میں آپ کے خلفاء کے اَندر صرف یہی دو حضرات(مولانا محمد صدیق صاحب اَور شیخ الاسلام مولانا سیّد حسین احمد صاحب) پیش کیے جاسکتے ہیں جن کے کمالات ِ علمیہ و عملِیہ اِسی سے ظاہر ہیں کہ مدنی   مہاجر اَور بطحائی پیغمبر  ۖ کے پڑوسی ہیں۔ مولانا حسین احمدصاحب کا درس بحمداللہ حرم نبوی میں بہت عروج پر ہے اَور عزت وجاہ بھی حق تعالیٰ نے وہ عطاء فرمایا ہے کہ ہندی علماء کو کو کیا معنی، یمنی اَور شامی بلکہ مدنی علماء کو بھی وہ بات حاصل نہیں ہے۔ آپ سرتا پاخلق، مہمان نواز، غیور، باحیاء اَور بعض اُن صفات ِ حمیدہ سے متصف ہیں جن پر دیکھنے والوں کو حیرت ہوتی ہے۔'' (تذکرة الرشید  ص ٠٩ ١  ج ٢)
 یوں عالِم ہونا اَور علوم و فنون میں کمالات حاصل کرنا تو کچھ دُشور نہیںاگر کوشش کی جائے تو بفضلہ ایزدی آج بھی حافظ ابن حجر امام ابن ہمام ہو سکتے ہیں کیونکہ علم کا دروازہ بند نہیں ہے اَور نہ کسی خاص طبقہ کے لیے مخصوص ہی ہے لیکن شرط یہ ہے جتنا علم حاصل کیا جائے اُس پر عمل بھی کیاجائے تو علوم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، حدیث شریف میں مذکور ہے  : 
مَنْ عَمِلَ مَایَعْلَمُ عَلَّمَہُ اللّٰہُ مَالَمْ یَعْلَمْ ۔
''جس نے اپنے علم پر عمل کیا اُس کو وہ علم عنایت ہوتا ہے جو نہیں جانتا تھا۔'' 
    ١   مولانا عاشق الٰہی صاحب میرٹھی کو اِن ہی الفاظ سے مولانا محمد میاں صاحب نے اپنی کتاب حیات شیخ الاسلام میں لکھا ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کُھلا خرچ کر ڈالتے تھے : 6 3
5 صحابہ کا تقوی اَور چھان بین، مال کا حساب صحابہ کے زمانہ میں بھی لیا جاتا تھا : 7 3
6 ایک خواب اَور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقوی : 8 3
7 شام کا محاذ اَور حضرت خالد رضی اللہ عنہ : 8 3
8 تیز رفتار ڈاک کا نظام : 9 3
9 زکوة کی اَدائیگی، حضرت عباس اور حضرت خالد کی شکایت،نبی علیہ السلام کی طرف سے صفائی : 10 3
10 حضرت عمر کی طرف سے معزولی ،حضرت خالد کی اطاعت اَور بے نفسی : 10 3
11 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد : 11 3
12 علمی مضامین 12 1
13 میرا عقیدہ حیات النبی ۖ 12 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 14
16 عالِمانہ خصوصیات : 20 14
17 دارُالعلوم دیوبندکی صدر نشینی 23 14
18 تربیت ِ اَولاد 27 1
19 سات ہی برس میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالوانا چاہیے 27 18
20 بچوں کو روزہ رَکھانے کے متعلق کوتاہی : 28 18
21 بہت چھوٹے بچوں کے روزہ رَکھانے میں ظلم و زیادتی 28 18
22 عبرت ناک واقعہ 28 18
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 29 1
24 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 29 23
25 صدقہ : 29 23
26 حج بیت اللہ : 30 23
27 وفات : 30 23
28 وصیت : 31 23
29 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 32 1
30 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 32 29
31 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 38 1
32 مصیبت زَدگان اَور مسافروں کی مدد 38 31
33 غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک 39 31
34 بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت 40 31
35 بقیہ : تربیت ِاَولاد 41 18
36 گلد ستہ اَحادیث 42 1
38 دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا : 42 36
39 وفیات 43 1
40 توبہ نامہ 44 1
41 باب اَوّل 46 1
42 اعترافِ جرم وگناہ و خطاء و اِستغفار اَز خالق اَرض و سمائ 46 41
43 فصلِ اَوّل : 46 41
44 سراج الائمہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا صبر 55 1
45 دینی مسائل 57 1
46 ( قَسم کھانے کا بیان ) 57 45
47 گھر میں جانے کی قَسم کھانے کا بیان 57 45
48 کھانے پینے کی قَسم کھانے کا بیان 58 45
49 تقرظ وتنقید 60 1
50 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter