Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2010

اكستان

21 - 64
''مکہ معظمہ سے روانہ ہونے کے بعد چوتھے روز جبکہ قضیمہ سے رابع کو قافلہ جارہا تھارات میں اُونٹ پر سوتے ہوئے خواب میں دیکھا کہ جناب ِ سرورِ کائنات علیہ الصلوة والسلام تشریف لائے ہیں۔ میں قدموں پر گر گیا، آپ نے میرا سر اُٹھاکر فرمایا کیا مانگتاہے۔ میں نے عرض کیا جو کتابیں میں پڑھ چکا ہوں وہ یاد ہوجائیں اَور جو نہیں پڑھی ہیں اُن کے سمجھنے کی قوت پیداہوجائے۔ ''(نقش ِ حیات  ص ١٩٠  ج١) 
نقشِ حیات کی خواب نمبر٥ میں بیان فرماتے ہوئے تحریر فرمایا ہے  : 
''حضور  ۖ نے چار چیزیں مجھے عنایت فرمائی ہیں اُن میں سے ایک علم ہے۔''
 اِن خوابوں کو مندرجہ ذیل حدیث کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیے  :
مَنْ رَاٰنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَاٰنِیْ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِیْ ۔
''جس نے مجھے خواب میں دیکھا اُس نے مجھے ہی دیکھا اِس لیے کہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا۔'' 
مذکورہ خواب اَور حدیث کی موجود گی میں حضرت کی علمیت پر مزید کسی دلیل کی ضرورت نہیںہے۔ چنانچہ آپ نے اَٹھارہ  ١  سال تک حرم نبوی میں صاحب ِکتاب و سنت کے زیر نظر رہ کر علم کے وہ دریا بہائے کہ جس کی وجہ سے پرانے حلقہ ہائے درس ٹوٹنے لگے۔ معاصرین کو رشک ہونے لگا، چہار دانگِ عالم میں آپ کے علم کا شہرہ ہوگیا اَور آپ عرب ہی میں نہیںبلکہ عجم میں بھی ''شیخ الحرم نبوی'' کے نام سے مشہور ہوگئے۔
 نقشِ حیات میں راقم ہیں  :
''علوم میں جدو جہد کرنے والے طلباء کا ہجوم اِس قدر ہوا کہ اَور علماء ومدرسین کے حلقہ ہائے درس میں اِس کی مثال نہیں تھی۔ عوام کے اجتماع سے بعض بعض حلقے بڑے بڑے ہوتے تھے مگر پڑھنے والے اَور جدو جہد علمی کرنے والے اَور وں کے یہاں کم تھے اَور میرے یہاں حال برعکس تھا۔ عوام کو اِس وجہ سے دلچسپی نہ ہوتی تھی کہ علمی اَبحاث اُن  کی سمجھ میں آنی دُشوار ہوتی تھیں۔ بعض بعض علماء ایسے بھی تھے کہ اُن کے یہاں پہلے پہل
   ١  بعض روایتوں سے ١٤ سال معلوم ہوئے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کُھلا خرچ کر ڈالتے تھے : 6 3
5 صحابہ کا تقوی اَور چھان بین، مال کا حساب صحابہ کے زمانہ میں بھی لیا جاتا تھا : 7 3
6 ایک خواب اَور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقوی : 8 3
7 شام کا محاذ اَور حضرت خالد رضی اللہ عنہ : 8 3
8 تیز رفتار ڈاک کا نظام : 9 3
9 زکوة کی اَدائیگی، حضرت عباس اور حضرت خالد کی شکایت،نبی علیہ السلام کی طرف سے صفائی : 10 3
10 حضرت عمر کی طرف سے معزولی ،حضرت خالد کی اطاعت اَور بے نفسی : 10 3
11 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد : 11 3
12 علمی مضامین 12 1
13 میرا عقیدہ حیات النبی ۖ 12 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 14
16 عالِمانہ خصوصیات : 20 14
17 دارُالعلوم دیوبندکی صدر نشینی 23 14
18 تربیت ِ اَولاد 27 1
19 سات ہی برس میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالوانا چاہیے 27 18
20 بچوں کو روزہ رَکھانے کے متعلق کوتاہی : 28 18
21 بہت چھوٹے بچوں کے روزہ رَکھانے میں ظلم و زیادتی 28 18
22 عبرت ناک واقعہ 28 18
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 29 1
24 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 29 23
25 صدقہ : 29 23
26 حج بیت اللہ : 30 23
27 وفات : 30 23
28 وصیت : 31 23
29 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 32 1
30 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 32 29
31 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 38 1
32 مصیبت زَدگان اَور مسافروں کی مدد 38 31
33 غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک 39 31
34 بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت 40 31
35 بقیہ : تربیت ِاَولاد 41 18
36 گلد ستہ اَحادیث 42 1
38 دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا : 42 36
39 وفیات 43 1
40 توبہ نامہ 44 1
41 باب اَوّل 46 1
42 اعترافِ جرم وگناہ و خطاء و اِستغفار اَز خالق اَرض و سمائ 46 41
43 فصلِ اَوّل : 46 41
44 سراج الائمہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا صبر 55 1
45 دینی مسائل 57 1
46 ( قَسم کھانے کا بیان ) 57 45
47 گھر میں جانے کی قَسم کھانے کا بیان 57 45
48 کھانے پینے کی قَسم کھانے کا بیان 58 45
49 تقرظ وتنقید 60 1
50 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter