Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

4 - 64
ہوسکا تو میں رابطہ ہونے پر آپ کے فون سے اُن کو آگاہ کردُوں گا۔
ہم نے حیرت ناک ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اِن نامعلوم صاحب کا شکریہ اَدا کرتے ہوئے فون بند کردیا اَور اگلے ہی لمحہ دُوسرے موبائل نمبر پر مولانا حیدری صاحب کو فون ملایا تو دُوسری طرف مولانا حیدری صاحب کی آواز تھی ،سلام و دُعا اور ضروری گفتگو سے فارغ ہوکر مختصر حال احوال کے بعد فون پر رابطہ  ختم ہوگیا۔ 
اِس سارے واقعہ میں جوبات قابلِ ذکر بھی ہے اَور قابلِ قدر بھی وہ مولانا عبدالغفور صاحب حیدری کا حسنِ انتظام اَور اُن کے معاونین کااحساسِ ذمہ داری اَور خوش خلقی جو اِس دَور میں خال خال ہی دیکھنے میں آتی ہے ۔
اہل ِ حق کی مذہبی جماعتوں سے وابستہ سیاسی ذمہ داران اللہ کے نبی کے جانشین اَور خلقِ خدا کے رہنماء بھی ہوتے ہیں اَور خادم بھی۔ لہٰذا اِن کا ہر کس ونا کس سے رابطہ میں رہنا اُن کے مقاصد کا حصہ ہوتا   ہے جس کی وجہ سے وہ اللہ کے بھی مقرب ہوجاتے ہیں اَور مخلوق کی نظر میں بھی عزت حاصل کرتے ہیں۔    اِن ذمہ داران سے رابطہ میں رُکاوٹ یا بِلاوجہ تاخیر یا پروٹوکول کے نام پر بے جا تکلّفات بہت سی خرابیوں کو  جنم دینے کے ساتھ ساتھ مقصد سے نہ صرف دُور کردیتے ہیں بلکہ بسا اَوقات ناکامی سے دوچار کرادیتے ہیں۔
اِن چند سطروں کے تحریر کرنے کا مقصد اپنے جماعتی ذمہ داران کی خوبیوں کااعتراف اَور اُن کا  اظہار ہے جو کہ ہم پر اِن کا حق بنتا ہے۔ حدیث شریف میںآتا ہے  مَنْ لَّمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِاللّٰہَ   لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے قائدین اَور ذمہ داران کی خوبیوں کی قدر بھی کریں اَور اللہ کے دربار میں   شکر گزاری بھی کریں۔
 دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل ِ حق کی حفاظت فرمائیں اَور قدم بقدم کامیابیوں سے ہمکنار فرماکر   دُنیا و آخرت میں اَجر ِ عظیم عطاء فرمائیں۔




x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter