Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

38 - 64
زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 
( حضر ت مولانا سید محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ)
تم خدا کے فضل سے نمازی ہو، جماعت سے نماز اَدا کرتے ہو، نماز میں جو کچھ پڑ ھا جاتا ہے اُس کا ترجمہ او ر مطلب بھی سمجھ لیتے ہو،تم پوری طرح سمجھ چکے ہو کہ نماز اللہ کی یاد کا ایک طریقہ ہے جس میں بندہ اپنے رب کی بارگاہ میں زیادہ سے زیاد ہ عاجزی اور نیاز مندی پیش کرتا ہے، اپنے دُکھ درد کی فریاد کرتا ہے اور جماعت میں شریک ہوکر جماعتی نظم ، اتحاد ، اتفاق اور مساوات کا سبق لیتا ہے اور تمام دُنیا کے لیے نمونہ پیش کرتا ہے      
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و اَیاز 	نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز
خدا کے فضل سے تم روزوں کے بھی عادی ہو، تمام دن بُھوکے پیاسے رہ کر ثابت کرتے ہو کہ ہمارا کھانا پینا اور ہمارے دل کی چاہ ''حکم ِرب''کے تابع ہے ۔اُس نے اَجازت دی تو ہم نے کھایا پیا ،دل کی چاہ پوری کی ۔اُس نے منع کر دیا تو ہم رُک گئے ۔ اِس سے اپنے اُوپر قابو پانے کے مشق بھی ہوتی ہے اور بھوکے پیاسے ،ضرورت مندوں کے دُکھ درد کا احساس بھی بیدار ہوتا ہے جس سے خلق ِخدا کے ساتھ ہمدردی بڑھتی ہے  لیکن تمہارا ایمان یہ بھی ہے کہ جس طرح ہماری جان خدا کی دی ہوئی ہے جب اُس نے چاہا ہمیں پیدا کیا ۔ گوشت کے لو تھڑے میں جان ڈالی، جب چاہے گا یہ بخشی ہوئی جان لے لے گا ۔اِسی طرح ہمارا مال بھی خدا کا دیا ہوا ہے ہماری جس کوشش کو چاہتا ہے وہ کامیاب کردیتا ہے جس سے ہمارے ہاتھ کُھل جاتے ہیں جیب بھر جاتی ہے گھر میں ررنق آجاتی ہے اور جب چاہتاہے اپنی دی ہوئی دولت سمیٹ لیتا ہے ۔چنانچہ فارسی کا یہ شعر جو عام طورپر زبانوں پر ہوتا ہے ،ہمارا عقیدہ ہے    
درحقیقت مالک ہر شے خدا اَست 	ایں امانت چند روزہ نزدِ ماست
 یعنی در حقیقیت ہر ایک چیز کا مالک اللہ تعالی ہے جو کچھ ہمارے پاس ہے اللہ کی دی ہوئی چند روزہ امانت ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter