Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

18 - 64
مگر یہ تشریح یا ترجمہ ناتمام ہے کیونکہ شریعت میں خدا سے محض ڈرنا نہیں بتلایا گیا بلکہ اُس سے اُمید رکھنی اور اُس کی رحمت پر نظر رکھنی اور اُس سے دُعاء مانگنی بھی سکھائی گئی ہے اَور مایوسی کفر قرار دی گئی ہے گویا خدا سے ڈرنا ایسا نہیں ہوتا جیسے کسی ظالم بادشاہ یا شیر سے ہو۔ کیونکہ اُس میں نفع کی اُمید نہیں ہوتی اور نقصان کا ڈر ہی ڈر ہوتا ہے اِس کے برخلاف حق تعالیٰ سے اُمیدو خوف دونوں ہی قائم رکھنے بتلائے گئے ہیں۔ اِس لیے تقوی میں ڈرنے کے ساتھ اُمید بھی ہوتی ہے۔
قرآن ِ پاک میں حق تعالیٰ کی صفات رحمت و رَأفت مودّت و مغفرت وغیرہ جابجا اور بار بار ذکر فرمائی گئی ہیں اَور ساتھ ہی وہ صفات بھی ذکر فرمائی گئیں ہیں جن میں اُس کا غالب و قاہر ہونا ظاہر کیا گیا ہے مثلاً اِرشاد ہوا : حٰم تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ  …  (سورۂ غافر) ۔ اِس آیت مبارکہ میں صفات جلالیہ وجمالیہ دونوں ہی جمع فرمادی گئی ہیں۔ ایک مومن جب ذکر الٰہی بکثرت کرتا ہے تو اُس کا دل صفات ِ جلالیہ و جمالیہ کا مَو رِد بن جاتا ہے پھر جو کیفیت حاصل ہوتی ہے اُس کانام'' تقویٰ'' ہے۔ روزہ میں اِنسان اللہ تعالیٰ سے صحیح معنٰی میں ڈرتا ہے اور اُس کی تکمیل پر اُسے مجبور کرنے والی چیز صرف اُس کا ایمان ہوتاہے ورنہ دن میںتنہائی کے ایسے مواقع میسر آتے رہتے ہیںجن میں وہ روزہ توڑ سکتا ہے لیکن اُس کاا یمان گرمی اور شدت ِ پیاس کے وقت بھی اُسے ایسا کرنے سے باز رکھتا ہے۔ یہ حالت مسلسل تیس دن رہتی ہے جو یقیناً اُس کے ایمان کو عظیم قوت بخشتی ہے اور حصول ِ تقوی کی طرف قدم بقدم لے چلتی ہے۔ اِس سے اُس کا ایمان وتقوی بڑھتا ہے اُس کے مزاج میں صبر و تحمل محنت و  مشقت جیسی صفات پیدا ہوجاتی ہیں۔ قوت ِ ارادی جو بہت قیمتی جو ہر ہے روزہ میں تقوی کی بدولت ہر روز ایک امتحان سے گزرتی ہے۔ایک متقی مسلمان یہ سب کچھ صرف اِس لیے کرتا ہے کہ اُسے خدا وند ِکریم کی خوشنودی اور رضاء مطلوب ہوتی ہے۔ اِس کے سوا محض ریاضت اُس کا ہر گز مقصود نہیں ہوتی۔
 روزہ  اَور  غیبت  :
اِس آیت ِ مبارکہ سے معلوم ہورہا ہے کہ روزہ ایک فرض عبادت ہے جس کی رُوح نیک نیتی ہے اور اِس کے بعد نیک اعمال ہیں۔ جس طرح جسم ِ انسانی بے پراوئی کی بنا پر بیماراور کمزور ہوجا تا ہے اِسی طرح عبادات بھی بے پروائی سے کمزور ہوجاتی ہیں۔عبادت کی حفاظت اِس طرح کی جاتی ہے کہ اِسے برائی سے پاک صاف رکھا جائے مثلاً اگر عبادت کرتے وقت یہ نیت ہو کہ لوگ مجھے اچھا کہیں تو عبادت بے رُوح ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter