Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

14 - 64
 ملفوظات شیخ الاسلام
حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی  
(  مرتب  :  حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی  )
٭ سلسلۂ تبلیغ میں جس قدر جد و جہد ہو مستحسن ہے،مناسب ہے کہ یہ اسکیم جاری کی جائے کہ ہر ممبر ''اسکیم تبلیغ'' ذمہ دار ہو کہ کم اَزکم دس بے نمازیوں کو نماز سکھلائے گا اور اُن کو پورا نمازی پابند نماز و جماعت کردے گا۔ دیہات میں ابتدائی مکاتب جاری کرنا جس قدر ممکن ہو اَشد ضروری ہے جن میں قرآن و دِینیات اور لکھنے پڑھنے اور حساب کی ابتدائی تعلیم جاری کی جائے ۔تعلیم الاسلام مفتی کفایت اللہ صاحب  کے چاروں حصے بچوں کو پڑھائے جائیں۔ جو بچے زراعت یا مویشی وغیرہ کی ضرورت کی بناء پر دن میں نہ پڑھ سکیں اُن کو شب میں مغرب سے عشا تک تعلیم دی جائے۔ مسلمان غرباء کی تعلیم اَز بس ضروری ہے یہ اسکیم اطراف و جوانب میں پھیلائیے۔
٭  اَولًا جب کوئی شخص کسی کام پر مقرر کیا جا تا ہے تو اُس کی مصر وفیتیں اور اُونچ نیچ کاوہی اَندازہ   کر سکتاہے بالخصوص جبکہ مخالف جماعتیں قدم قدم پرجائز اور نا جائز تنقیدیں کرتی رہتی ہیں، تو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو تا ہے دُوسرے حضرات نزاکت ِاحوال کااَندازہ نہیں کر سکتے۔ 
٭  اگر آپ کا اِرادہ ہے کہ ہندوستان میں اِسلام باقی رہے اورآپ کی آئندہ نسلیں یہاں زندہ رہ سکیں تو بہت جلد بیدار ہوجائیے ! جو حالت ہماری جمود و اِختلاف اور تغافل کی وجہ سے مسلمانوں کی ہوگئی ہے وہ نہایت مایوس کن ہے ۔ شہروں کا پھرنے والا، واقعات کا دیکھنے والا پورا یقین کرتا ہے کہ غیر مسلم قومیں ہر طرح تُلی ہوئی ہیں کہ مسلمانوں کی اِینٹ سے اِینٹ بجادیں۔
٭  تبلیغی خدمات اَنجام دینے اوراِس کے لیے مولانا الیاس صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر ہدایات حاصل کرنے کاقصد مبارک قصد ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور پھر تو فیق عطا فرمائے کہ آپ اِس  عظیم الشان خدمت کو بخیرو خوبی انجام دیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter