Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

30 - 64
بہت سارے ہیں اِس لیے موازین فرمایا دیا اِس کو تو یہ توجیہات آئی ہیں اس کی مختلف ۔
اور  وَاَنَّ اَعْمَالَ بَنِیْ اٰدَمَ وَقَوْلَھُمْ یُوْزَن  صراحت فرمادی اِس کی کہ بنی آدم کے اعمال اور اُن کے جو قول ہیں باتیں ہیں اُن کا وزن کیا جائے گا۔ یہ سب اعراض ہیں اَور اعراض کا وزن ہوتا ہے نئی بات نہیں ہے شروع سے ہوتا آیا ہے ،اعراض کی کمی بیشی ناپ تول یہ ہمیشہ سے رہی ہے اِس پر فیصلے ہوئے ہیں شروع سے پہلوانوں کا مقابلہ ہوتا رہاہے اور جیتنے والے کو جو جیت جاتا ہے اُس کو اخیر میں کہتے ہیں کہ یہ طاقت میں زیادہ ہے۔تو طاقت کا وزن ہوکر اُس کو نمبر ایک والے میں کھڑا کر دیتے ہیں حالانکہ جو ہارا ہوتا ہے وہ وزن میں بھی زیادہ ہوتا ہے بعض دفعہ اُس سے اور ڈیل ڈول میں بھی زیادہ ہوتا ہے جو جیتا ہے اُس کے مقابلے میںلیکن اُسے نمبر دو پر کھڑا کرتے ہیں تو معلوم ہوا کہ یہاں دُنیا ہی میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو ہر وزن میں زیادہ ہے لیکن اُسے وہ فیل کر رہے ہیں اور اُس کے جو اعراض تھے جو ایک عارضی چیز ہے عرض ہے اُس کو اہمیت دی اور اُس کے بل بوتے پر یہ فیصلہ دیا کہ یہ جیت گیا۔ تو یہ شروع سے آ رہا ہے آج نہیں ہے کہ سائنس نے کوئی کرشمہ کردیا اور سائنس کو ئی کمال دکھا رہی ہے وزن ِ اعراض ہونے لگاسائنس سے ہٹ کر بھی وزن ِ اعراض شروع سے چلا آرہا ہے پہلوانوں کا مقابلہ، گھوڑوں کا مقابلہ، گھڑ دَوڑ کا مقابلہ نبی علیہ السلام کراتے تھے۔ اُس میں کونسا گھوڑا جیت رہا ہے کونسا نہیں جیت رہا، کونسا نمبر اوّل آرہا ہے کونسا نمبر دو آرہا ہے، سب اعراض ہوتے تھے حالانکہ بعض دفعہ وہ گھوڑا زیادہ جسیم ہوتا تھا جو پیچھے رہ جاتا تھا اور جو آگے بڑھ جاتا تھا وہ لاغر سا ہوتا تھا لیکن اُس کو کہا جاتا تھاکہ یہ جیت گیا اور اِسے کہا جاتا ہے یہ ہار گیا۔ تو یہ کیا ہوا؟ یہ بھی اعراض کا وزن ہے۔
تو وزن ِ اعراض ایسی چیز ہے کہ جب سے اِنسان نے دُنیا میں قدم رکھا وزن ِ اعراض ہورہا ہے اور اگر دُنیا میں اِنسان نہ بھی آتا تو یہ بات ایک حق تھی کہ اعراض کا وزن ہو سکتا ہے۔ توعقل پر پردہ پڑا معتزلہ کے اور وہ بہک گئے شیطان کے بہکاوے میں آگئے اور وزن ِ اعمال کا اِنکار کردیا۔ امام بخاری رحمةاللہ علیہ اُن کا رد فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں  وَقَالَ مُجَاہِد اَلْقُِسْطَاسُ اَلْعَدْلُ بِالرُّوْمِیَّةِ   رُومی زبان میں عدل کو کہتے ہیں اور عربی میں بھی عدل کو کہتے ہیں تو رُومی اور عربی دونوں میںایک معنی دونوں کے ہوجاتے ہیں۔ پھر فرماتے ہیں وَیُقَالُ اَلْقِسْطُ مَصْدَرُ الْمُقْسِطِ اصل میں  وَنَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ یہ باب مزید سے جب آئے تو اِس کا معنی عدل کے ہے اور جب مجرد سے آئے تو اِس کا معنی جور(ظلم) کے ہے۔ تو اعتراض یہ ہوا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter