ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
فاضل مولانا اشرف صاحب کی عیادت کے لیے اُن کے گاؤں تالاب سرائے تشریف لے گئے۔ مولانا اشرف صاحب نے حضرت اقدس کی تالاب سرائے تشریف آوری پر بہت زیادہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ٢٢ مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم صفہ ٹرسٹ لاہور کی دسویں سالانہ تقسیم اَسناد کی تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے جہاں آپ نے اپنے مختصر بیان میں فرمایا کہ اِنسان کو جو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے تو اُس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ اُس کا پیدائشی اور فطری حق ہے ورنہ تو کافر بھی اشرف المخلوقات میں شامل ہوتا کیونکہ وہ بھی اِنسان ہے بلکہ اِنسان کو اشرف المخلوقات بننے کے لیے نبیوں کے بتلائے ہوئے راستہ پر چلنا ہوگا اور اُسی پر مرے گا تب جاکر اِنسان اشرف المخلوقات قرار پائے گا۔ ٢٥مارچ کو بعد اَز نماز عشاء شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدرسہ عربیہ فیض العلوم ضلع قصور کے مہتمم مولانا عبد الحکیم صاحب عابد کی دعوت پر اُن کے مدرسہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے دینی تعلیم کی فضیلت پر بیان فرمایا ۔بعد اَزاں حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں میں اَسناد اَور انعامات تقسیم کیے ۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور(١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے زہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔