ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2009 |
اكستان |
|
صاحب،شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں صاحب، مولانا نعیم الدین صاحب۔ حضر ت مو لانا کریم اللہ صاحب جامعہ مدنیہ نیلا گنبد لاہور میں حضرت اقدس مولاناسید حامد میاں صاحب کے رفیق ِ کار رہے اور آخر کریم پارک کے زمانہ تک رہے۔ حضر ت مو لانا کریم اللہ صاحب دوران ِ تدریس ہی ١٩٨٤ء میں عید الاضحی کے دِن اِنتقال فرما گئے۔ اُس وقت جامعہ مدنیہ کے اجل اساتذ ہ جن میں حضرت مولانا میرک شاہ صاحب ، حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب سیتاپوری ،حضرت مولانا شریف اللہ خان صاحب سواتی، حضرت مولانا مرزا گل صاحب، حضرت مولانا ظہور الحق صاحب مدظلہ العالی مادر ِعلمی جامعہ مدنیہ کے حصہ تھے۔ جامعہ مدنیہ قدیم وجدید کے تمام اساتذہ علی الاغلب اِن مذکورہ استاتذہ ٔکرم کے یا تو بلاواسطہ یا بالواسطہ شاگرد ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اِن اکابر ِ جامعہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ نوازیں،آمین۔