Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007

اكستان

46 - 64
ز نماز فجر باقاعدہ اہتمام کے ساتھ درسِ قرآن بھی دیا کرتے تھے۔ شرک و بدعت اور غلط رُسوم و رواج کا خاتمہ اور اُن کے خلاف جدوجہد حضرت کا خصوصی مشغلہ تھا اور نوشکی چاغی میں شرک و بدعت کے خاتمے کا سہرا حضرت ہی کو جاتا ہے۔ اِن معمولات کے علاوہ تبلیغی جماعت کی مکمل حمایت و نصرت کے ساتھ ساتھ حضرت جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے نفاذِ اسلام کی مکمل کوشش کرتے رہے اور ساری زندگی جمعیت کے امیر رہے اور علاقے میں واحد شخصیت حضرت کی تھی کہ جس نے تن ِتنہا نامساعد حالات کے باوجود جمعیت کا پرچم تھامے رکھا جبکہ دیگر ہم عصر مشہور علماء جماعت ِاسلامی کے ساتھ تھے۔ دُوسری طرف عوام میں اُس وقت کی معروف قوم پرست پارٹی نیپ کا بڑا چرچا تھا۔ ایسے ماحول میں جمعیت کا نام لینا کوئی جرم سے کم نہ تھا لیکن اُن ناگفتہ بہ حالات کے باوجود اِس مرد ِقلندر نے محض توکلاً علی اللہ بڑے بے خوف ہوکر ڈٹ کر انتخابات و ہر میدان میں اُن کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ غرض اِس علاقے میں جمعیت ہو یا تبلیغی جماعت، اہل مدارس ہوں کہ علماء کرام، بلامبالغہ یہ سب حضرت کے مرہونِ منت ہیں۔ نیز حضرت کی خدماتِ جلیلہ اور ہمہ گیر شخصیت کی وجہ سے وقت کے عظیم لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے بانی و رہنما حضرت مولانا مفتی محمود اور حضرت مولانا عبد اللہ درخواستی  اور اُن کے بعد مولانا فضل الرحمن جیسے بڑے حضرات نے حضرت صالح جان کے گھر تشریف لاکر اُن پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 
آخر میں حضرت کی بہادری و دلیری کے ایک واقعہ پر بات ختم کرتے ہیں وہ یہ کہ ملت ِ اسلامیہ کے ساتھ ہمدردی اور کفار بالخصوص فرنگی سے نفرت حضرت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ چنانچہ حضرت  تعلیم کے آخری مراحل سے گزررہے تھے کہ ہندو پاک تقسیم سے پہلے سکھوں کی لڑائی شروع ہوگئی۔ کوئٹہ میں کرفیو نافذ تھا۔ رات کے وقت انگریز پولیس نے کسی مسلمان بچے کو پکڑکر لے جانے کی کوشش کی کہ بچے نے چیخ چیخ کر رونا شروع کردیا اور خوف کے مارے کوئی باہر نہیں نکل سکتا تھا۔ لیکن حضرت  کا جزبہ ایمانی پہلے سے انگریز کے خلاف موجزن تھا۔ اِس واقعے نے حضرت   کو مزید بے چین کردیا تو بے ساختہ ہوکر حضرت اپنی کلہاڑی لے کر انگریز افسر پر جو وہاں کھڑا تھا شیر کی طرح حملہ آور ہوئے۔ گردن کے بجائے وار اُس کی آنکھ پر آگیا جوابًا اُس نے پستول سے فائر کیا حضرت   کو تین یا چار گولیاں لگیں مگر بالآخر حضرت صحت یاب ہوگئے اور انگریز مردار جہنم واصل ہوگیا اور علماء وقت نے حضرت  کو بڑی خراجِ تحسین پیش کی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 حضرت عبد اللہ بن زبیر کئی دن کا روزہ رکھا کرتے تھے : 8 71
4 حضرت عبد اللہ بن زبیر نے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی : 8 71
5 یزید پر اَدبار : 9 71
6 حضرت ابن زبیر اور اعلان ِخلافت : 9 71
7 مروان کی ابن زبیر کی خلافت کے خلاف سازشیں اور اُن کی شہادت : 9 71
8 ہجرت کے بعد مہاجرین میں سب سے پہلے بچے کی پیدائش : 10 71
9 اِن کے فضائل اور ابن عمر کی طرف سے تعریف : 10 71
10 حجاج بن یوسف کی گستاخیاں اور حضرت ِاسماء کی حاضر جوابی : 10 71
11 حضرت ِاسماء کی دُعاء : 11 71
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 منہاج السنة اِزالة الخفاء اور عباسی صاحب کی خیانتیں 17 1
14 ٣٧ ھ میں صفین کے بعد : 17 13
15 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 26 1
16 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
17 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 30 1
18 اِسراف اور فضول خرچی : 30 17
19 شادیوں میں فضول خرچی : 30 17
20 غمی کی رسموں میں کوتاہی اور فضول خرچی : 31 17
21 ضرورت اور فضول خرچی کی حُدود : 31 17
22 ضرورت کی تفصیل : 32 17
23 فضول خرچی کی حد : 32 17
24 دُوسروں کے کپڑے دیکھ کر خود اُسی طرح کے کپڑے بنوانا : 33 17
25 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 33 16
26 گلدستہ ٔ احادیث 34 1
27 حضور علیہ السلام کی اُمت کے حق میں اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کی دُعاء : 34 26
28 حضور علیہ السلام کی اُمت کے حق میں اللہ تعالیٰ سے تین التجائیں : 35 26
29 درس ِ حد یثکر یم پارک اور ڈیفنس 37 1
30 مسائل ِموبائل 38 1
31 مسجد میں موبائل کو کھلا رکھ کر آنا : 39 30
32 موبائل کو کھلا رکھ کر نماز پڑھنا : 39 30
33 مسجد میں موبائل میں باتیں کرنا : 39 30
34 موبائل کے ذریعہ مسجد میں دینی باتیں کرنا : 39 30
35 موبائل حوائج ِا صلیہ میں ہے یا نہیں؟ 39 30
36 زیادہ قیمت والے موبائل سے آدمی صاحب ِنصاب ہوگا یا نہیں؟ 40 30
37 دینی مسائل 41 1
38 ( مہر کا بیان ) 41 37
39 مہرکاحکم : 41 37
40 مہر کی کم سے کم مقدار : 41 37
41 مہرکی زیادہ سے زیادہ مقدار : 41 37
42 رُخصتی سے پہلے طلاق ہو جائے : 41 37
43 پورا مہر کب مؤکد ہوتا : 42 37
44 حضرت مولانا حاجی صالح محمد حسنی قدس سرہ العزیز چاغی نوشکی کی مشہور و معروف بزرگ اور ہر دِلعزیز شخصیت کا مختصر تعارف 44 1
45 اسم گرامی : 44 44
46 تعلیم : 44 44
47 اساتذہ : 44 44
48 رُوحانی و اِصلاحی تعلق : 45 44
49 اَوصاف ِکمالات و کارنامے : 45 44
50 یہودی خباثتیں 47 1
51 جیسی کرنی ویسی بھرنی : 47 50
52 برطانیہ : 48 50
53 فرانس : 50 50
54 جرمنی : 51 50
55 اسپین : 51 50
56 دیگر یورپین ممالک : 52 50
57 وفیات 54 1
58 موت العالِم موت العالَم 54 57
64 عالمی خبریں 59 1
65 اسلامی بنیاد پرستی کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے بش خود کٹر عیسائی ہیں : نیوز ویک 59 64
66 ایران : تمام ٹی وی ڈراموں میں نماز کے سین ڈالنا ضروری قرار دے دیا گیا 60 64
67 ڈنمارک میں آئندہ ہر نومولود بچے کا نام حکومت رکھے گی 60 64
68 سعودی عرب سے قوم عاد کے دَور کی نعش برآمد 60 64
69 فلوریڈا میں نرکے بغیر شارک کی پیدائش نے سائنسدانوں کو حیران کردیا 61 64
70 اخبار الجامعہ 62 1
71 درس حدیث 6 1
Flag Counter