ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
قی زندگی بھی علماء کے ساتھ گزاررہا ہے۔ جب تبلیغی جماعت میں جائے گا تو بھی علماء ، جمعیت کی سیاست میں آئے گا تو بھی علماء ہی ہیں۔ اب کیا ہوا؟ وہ وہاں پر رہتا ہے، لوگوں کے ساتھ دعوت و تبلیغ میں بھی جاتا ہے۔ لوگوں کے جائز دُنیاوی کاموں میں مدد کرنا بھی غلبۂ دین کا سبب ہے : اور لوگوں کے جو دُنیاوی مسائل ہیں وہ بھی حل کراتا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے یہاں بارشیں ہوئیں اُس سے سیلاب آیا تو کھمبے جو لگارکھے تھے چھوٹے کمزور کھمبے ہوتے ہیں وہ بعض دفعہ اُڑجاتے ہیں، سیلاب میں بہہ جاتے ہیں۔ اب کہنے لگے کہ کئی گائوں جو تھے وہ بجلی سے محروم ہوگئے۔ اب وہ پریشان، کچھ دن تو انسان صبر کرلیتا ہے دو دن چار دن پانچ دن۔ کئی دن جب گزرگئے تو یہ جو صاحب تھے یہ گئے افسر کے پاس واپڈا کے۔ اُس سے کہنے لگے کہ بھائی ایسے گائوں برباد ہوئے ہوئے ہیں اور بجلی نہیں ہے تو اُن کی بجلی پہنچائو، ٹھیک کرو۔ کہنے لگے اُس افسر نے کہا کہ ہم بجلی نہیں دے سکتے اِن کو، اِس لیے کہ نہ یہ لوگ بل دیتے ہیں بجلی کا، نہ کچھ کرتے ہیں، آئے گا بل پیسہ ہوگا تو کھمبے لگیں گے ایسے کیسے لگیں گے یا یہ پیسہ دیں تو ٹھیک ہے ورنہ اِن کی بجلی نہیں ہم لگاسکتے۔ کورا جواب دے دیا اُس نے۔ کہنے لگے اِس نے اُن سے کہا کہ دیکھو یہ تو میں نے تم سے آرام سے بات کی ہے نہ،ورنہ اِس گائوں میں اور اِن علاقوں میں ہمارے پاس اِس طرح کے لوگ بھی ہیں جو اُس زبان میں بات کرنا جانتے ہیں، اِس طرح کے لوگ بھی ہیں جو سڑکیں بھی بند کریں گے اور شریف بھی ہیںاور غنڈے بدمعاش بھی ہیں سب ہیں، جو یہ کام کرسکتے ہیں۔ اَب جب اِنہوں نے اِس زبان میں بات کی ہے تو اُس نے اپنے افسر سے کہا اُوپر کے۔ اُوپر کے افسر نے کہا ہم آپ کو دیتے ہیں بجلی۔ ہم ایسٹیمیٹ لگوالیتے ہیں اور بجلی لگوادیتے ہیں۔ یہ جمعیت کا آدمی کام کررہا ہے ،اور وہاں کوئی ''ق لیگ ''کا یا پیپلز پارٹی کا ،کوئی ہمایوں خان ہے لکی مروت کے علاقے کی بات کر رہا ہوں۔ یہ لکی مروت کے لڑکے جانتے ہوں گے، اُس کو پتا چل گیا کہ یہ تو مولوی کام کرارہا ہے اور جب مولوی یہ کام کرائے گا تو یہ جتنے گائوں ہیں سارے گائوں مولویوں کے ہوجائیں گے ہمارے نہیں رہیں گے۔ یہ تو مصیبت آجائے گی۔ اَب جناب وہ ہمایوںخان جو تھا وہ بھاگا اور وہ افسروں کے پاس گیا اور اُنہیں کہا کہ تم نے یہ جوکردیا ہے تو تمہیں ان لوگوں نے پیسے دِیے ہوں گے، بہرحال آپ ٹھیک کام کرو۔ اَب افسر نے معاملہ طے کرکے اِن لوگوں سے کہا او ہو جی وہ کھمبے نہیں ہیں، فلاں چیز نہیں ہے، یہ نئی باتیں شروع کردیں، کام روک