ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
ہوا تو تمہیں پکڑیں گے ہم۔ بس تم ذمہ دار ہو، ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ،تم یہاں کے رہنے والے ہو۔ ہم تمہیں جانتے ہیں اور کسی کو نہیں جانتے۔ اُس نے کہا میں ذمہ دار ہوں۔ آرڈر آگیا بڑے کھمبوں کا جو طوفان سے بھی نہیں گرسکتے، منٹوں میں کام ہوگیا جو سالوں میں کام ہوتا ہے۔ اب جب یہ ہوا تو ہمایوں خان نے یہ ہوشیاری دِکھانی چاہی کہ آدمی بھیجے گائوں دیہاتوں میں کہ جو تمہارے چوہدری ہیں سب میرے پاس فوراً آجائیں میں سب کو لے کر اسلام آباد جائوں گا اسلام آباد سے بڑے کھمبوں کا آرڈر لائوں گاتو رپورٹیں تو اُسے مل رہی تھیں اُس نے یہ چالاکی کرنی چاہی کہ اِن چار پانچ کو لے جائوں گا اور کہوں گا کہ یہ میں نے لگوادیا ہے آرڈر کراکر بڑے کھمبوں کا۔ اَب جب چوہدریوں کے پاس پیغام پہنچا تو چوہدریوں کو بھی اطلاع پہنچ چکی تھی کہ فلاں خان جو ہیں جو ہمارے ہیں قبیلے کے اُنہوں نے تو یہ کام کرادیا ہے تو وہ ہنسنے لگے اُنہوں نے مذاق اُڑایا اِس ہمایوں خان کا کہ یہ کام تو ہوچکا ہے بڑے کھمبوں کی منظوری کا، تم ہمیں کہاں اِسلام آباد لے کر جارہے ہو ۔ اَب مجھے یہ بتلائیے یہ واقعہ اِس لیے میں نے سنایا آپ کو کہ یہ سناکر میں یہ سوال کررہا ہوں آپ سے کہ جب ایک کام ایک آدمی کرارہا ہے تو ہمایوں خان کو کیا تکلیف ہورہی ہے وہ کام ہونے میں کیوں رُکاوٹ ڈالنا چاہتا تھا ،کام ہونے دیتا، بجلی جارہی تھی۔ وہ یہ کیوں چاہتا تھا کہ یہ میں کروں یہ جمعیت والے نہ کریں یہ سوال ہے میرا آپ سے؟ اِس پر غور فرمائیں آپ۔ غور طلب چیز : اَب میں بتلاتا ہوں آپ کو، دیکھیں آپ پانچ وقت کی پابندی سے نماز پڑھتے رہیں آپ مسجد سے نکلتے وقت اُلٹا پائوں مسجد سے باہر نکالیں اور سیدھا پائوں مسجد کے اندر داخل کریں، آپ کھانا سیدھے ہاتھ سے کھائیں اُلٹے ہاتھ سے نہ کھائیں، اُلٹے ہاتھ سے استنجاء کریں سیدھے ہاتھ سے نہ کریں، اِن ساری چیزوں سے کیا ''بلیئر'' کا کوئی نقصان ہورہا ہے، ''بش'' کا کوئی نقصان ہوا، امریکہ کو کوئی چوٹ لگی، کفر کو کوئی زَد آرہی ہے ، آپ رمضان کے روزے رکھیں اور سارا سال صوم دائودی رکھتے رہیں اُن کے اقتدار کو کوئی نقصان پہنچ رہا ہے، اِسی لیے (باطل کی طرف سے) یہ نعرہ لگتا ہے کہ آپ عالم ہیں آپ جائیں مسجد میں نماز پڑھیں، آپ دعوت دیں اِس لیے کہ اُنہیں پتہ ہے کہ جب تک یہ دین کی اِن چیزوں میں محدود رہیں گے ہمارے لیے یہ خطرہ نہیں بن سکتے۔