ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
طل پر زد مکمل اِسلام سے پڑتی ہے اَدھورے سے نہیں : یہ علماء ہمارے لیے خطرہ جب بن جائیں گے جب اِن کا عوام سے تعلق قائم ہوجائے گا، مضبوط ہوجائے گا، پھر یہ ہمارے اقتدار کے لیے بھی خطرہ ہوجائیں گے، یہ ہماری فوج کے لیے بھی خطرہ ہوجائیں گے، ہمارے ایٹم بم کے لیے بھی خطرہ ہوجائیں گے اور ہمارے میزائلوں کے لیے بھی مصیبت بن جائے گی۔ کیونکہ اِن کا عوام سے جوڑ ہوجائے گا، جب خدمت خلق کے ذریعے اِن کا عوام سے جوڑ ہوجائے گا تو وہ نبی والی قوت اِن کے ہاتھ میں آجائے گی جو نبیوں کی ہوتی ہے۔ کیونکہ نبی براہ ِ راست عوام سے جوڑتا تھا، اُن سے تعلق پیدا کرتا تھا، اُن میں مضبوطی پیدا کرتا تھا۔ ہمایوں خان کو اِس چیز کی تکلیف تھی ورنہ بجلی جارہی تھی وہ کہتا بہت اچھی بات ہے بجلی جارہی ہے میں لے جائوں آپ لے جائیں، ایک بات ہے۔ اُسے یہ خطرہ تھا کہ یہ جب مولوی کریںگے تو یہ عوام ساری اِن کے ساتھ ہوجائے گی پھر جو بات یہ کہے گا وہ یہ کریں گے۔ پھر یہ جب کہے گا کہ اب ہم نے نماز پڑھنی ہے تو یہ نماز پڑھیں گے، اب ہم نے یہ کرنا ہے تو یہ کریں گے، اب ہم نے صلوٰة استسقاء پڑھنی ہے تو یہ سارے جائیں گے۔ اور یہ اگر کہے گا کہ ہمیں اب لڑنا ہے اور میدان میں جانا ہے اللہ کے لیے قربانی دینی ہے تو یہ یہ بھی کریںگے اِن کے ساتھ ساتھ۔ یہ چیز خطرناک ہے، یہ کفر کو پسند نہیں ہے۔ کھمبے کیا لگے مصیبت بن گئی : جب یہ عالم یہ کہے گا کہ فلاں کو ووٹ دو تو یہ ووٹ بھی فلاں کو دیں گے۔ یہ تو بہت بڑی مصیبت آگئی ہمایوں خان کے لیے۔یہ تو سب کا رُجحان دین کی طرف ہوگیا، مذہب کی طرف ہوگیا۔ لیکن صرف نماز اگر آپ پڑھتے رہیں گے، روزہ آپ رکھتے رہیں گے، سیدھا پائوں اور اُلٹا پائوں مسجد میں بیت الخلاء میں داخل کرتے رہیں گے تو انگریز کا کچھ نہیں بگڑتا کفر کا کچھ نہیں بگڑتا، نہ ہندو کا کچھ بگڑتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں یہ کرتے رہیں آپ ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ تبلیغی جماعت انگلینڈ میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ وہاں بھی کام کررہی ہے پاکستان میں بھی کام کررہی ہے، لیکن اللہ کے فضل سے تبلیغی جماعت کا فائدہ اپنی جگہ ہورہا ہے اُس طرف سے اللہ نے اِن کی آنکھیں بند کررکھی ہیں اُنہیں پتہ ہی نہیں چل رہا۔ تو لوگ وہاں مسلمانوں کو دیکھ رہے ہیںتو اسلام میں داخل ہورہے ہیں اُن کے کافر مسلمان ہورہے ہیں اور اب اتنا بڑھ چکا ہے کام کہ وہ اب تبلیغی کام کو بند نہیں کرسکتے۔ تو میں عرض یہ کررہا ہوں کہ آپ کا کام یہ نہیں ہے صرف کہ روزہ رکھیں، پانچوں وقت کی نماز پابندی