ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
یا۔ اب اِن کو بھی رپورٹ مل گئی کہ ہمایوںخان ایسے آیا تھا فلاں دفتر میں تو یہ سمجھ گئے کہ یہ شرارت اِسی کی ہے۔ یہ ایک اور افسر کے پاس گئے اُس سے کہا کہ معاملہ یہ ہے آرڈر ہوچکے ہیں یہ کھمبے موجود تھے تب ہی آرڈر ہوئے ہیں ورنہ اِس کے بغیر آرڈر ہی نہیں ہوسکتا تھا، سب چیزیں موجود تھیں، یا تو تم لگادو، نہیں تو پھر ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔ اَب اُس نے کہا کہ ٹھیک ہے میں کردوں گا، میں کرائوں گا اور تم یوں کرو کہ بس میرے پاس خاموشی سے آجائو، پہلا آرڈر میرے پاس لے آئو میں آرڈر کرادوںگا۔ اب جناب پھر کوئی اُس نے رُکاوٹ ڈال دی جب یہ کام شروع ہوا۔ جب رُکاوٹ ڈالی لوگ احتجاجًا سڑکوں پر مظاہرہ کرتے ہوئے نکل آئے اور ٹریفک روک دی۔ اتنے میں ایک فوجی قافلہ آگیا بریگیڈئیر کی قیادت میں، اس نے وہاں سے گزرنا تھا مگر جب وہ آیا تو راستہ بند۔ اَب بریگیڈیئر نے آکر بات کی، ان سے کہا کیا بات ہے؟ اُنہوں نے کہا یہ بات ہے، یہ معاملہ ہے۔ ہم اتنے پریشان ہیں آج اتنے دن ہوگئے ہیں وہ بجلی نہیں دے رہے۔ اُس نے کہا کہ آپ ہمیں تو گزرنے دیں ہم ٹریننگ پر جارہے ہیں اُس نے کہا یہ نہیں ہوسکتا۔ سول بند ہے تو فوج بھی بند ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سول کو ہم روک دیں اور فوج کو گزاردیں، یہ نہیں ہوگا۔ آپ طاقت سے گزرنا چاہیں تو گزرکر دکھادیں ورنہ آپ کو ہم نہیں گزرنے دیں گے۔ اب لوگ کھڑے ہیں وہاں، تو مسلح ہوتے ہیںعام لوگ بھی۔ فوج بھی مسلح تھی وہ بھی مسلح تھے۔ اب بریگیڈیئر نے وہیں سے اِسلام آباد رابطہ کیاکہ ایسے ہمیں جانا تھا اور یہاں یہ صورتِ حال ہے لڑتے ہیں تو یہاں تو میدان بن جائے گا جنگ کا۔ ہماری یہاں کے لوگوں سے لڑائی شروع ہوجائے گی، فوری طور پر مشرف تک رپورٹ پہنچی کہ یہ صورت حال ہے اُس نے کہااُن سے کہو کہ کیا چاہتے ہو کہا جی کہ ہم بڑے کھمبے چاہتے ہیں۔ دوبارہ طوفان نے چھوٹے کھمبے پھر توڑدیے ہیں یہ دوسرا طوفان آیا تھا مجھے یاد آگیا وہ کھمبے لگادیے گئے تھے عارضی لیکن دوسرے طوفان نے پھر توڑدیے، اب بڑے کھمبوں کی ضرورت ہے۔ تو اُدھر جناب اُس نے کہہ دیا کہ جو ایسٹیمیٹ بنتا ہے بنادو ہم یہ کردیں گے۔ بریگیڈیئر نے اِن سے کہا کہ میں نے یہ بات کرلی ہے، اِنہوں نے کہا کہ نہیں ایسے بات نہیں ہوگی۔ ہم مشرف کو نہیں جانتے وہ اسلام آباد میں بیٹھا ہے، ہمارا تو وہاں ہاتھ بھی نہیں پہنچ رہا۔ گریبان نہیں پکڑسکتے اُس کا۔ تم ذمہ دار ہو، اگر یہ نہ