ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
کے لیے اپنا جی خوش کرلیتے ہیں پھر اگر اُس کو خبر ہوگئی جس کی غیبت کی ہے اور اُس سے دُشمنی بڑھ گئی تو عمر بھر اُس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ اگر کسی کو ذرا بھی حس ہو تو غیبت کے ساتھ ہی دل میں ایسی حالت (تاریکی) پیدا ہوتی ہے جس سے سخت تکلیف ہوتی ہے جیسے کسی نے گلا گھونٹ دیا ہو۔ اِس لیے میں عورتوں سے کہتا ہوں کہ تم خاص طور پر اِس سے بچنے کا اہتمام کرو کیونکہ تمہارے یہاں اِس کا بازار بہت گرم رہتا ہے۔ عورتوں کو جتنا روزہ کا بہت شوق ہے اُتنا ہی اُن کا روزہ ناقص ہوتا ہے اور وہ صرف اِس منحوس غیبت کی وجہ سے۔ کیونکہ اور گناہ رشوت اور ظلم اور سود وغیرہ سے تو عورتیں محفوظ رہتی ہیں تو بھائی خدا کے لیے روزہ میں اپنی زبان کو روک لو۔(النسوان فی رمضان۔ العاقلات الغافلات۔ حقوق الزوجین) غیبت کی عادت : عورتیں غیبت بہت کرتی ہیں، خود بھی حکایت و شکایت کرتی ہیں اور دوسروں سے بھی سنتی ہیں اور اِس تلاش میں رہتی ہیں کہ کوئی عورت باہر سے آئی اور پوچھنا شروع کیا فلانی مجھ کو کیا کہتی تھی۔ گویا انتظار ہی کررہی تھیں۔ آنے والی نے کچھ کہہ دیا کہ یوں یوں کہتی تھی بس پھر تو پُل باندھ لیا۔ خوب سمجھ لو کہ اِس غیبت سے نا اتفاقی ہوجاتی ہے۔ آپس میں عداوت اور دُشمنی قائم ہوجاتی ہے۔ اِس کے علاوہ غیبت کرنا اور اِس کا سننا خود بڑا گناہ بھی ہے۔ کلام اللہ میں اِس کی بڑی مذمت آئی ہے۔ (العاقلات الغافلات۔ حقوق الزوجین) (جاری ہے) درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام4:15 بمقام بیت الحمد نزد جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ لاہور مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔ رابطہ نمبر : 7726702 - 7703662 - 5163393