ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
مسئلہ : اگر لڑکا جوان ہو تو اُس پر بھی زبردستی نہیں کرسکتے اور ولی اُس کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں کرسکتا۔ اگر بغیر پوچھے نکاح کردے گا تو اجازت پر موقوف رہے گا۔ اگر لڑکے نے اجازت دے دی تو ہوگیا نہیں تو نہیں ہوا۔ البتہ اِتنا فرق ہے کہ لڑکے کے فقط چپ رہنے سے اجازت نہیں ہوتی زبان سے کہنا ضروری ہے۔ (جاری ہے) وفیات بانی ٔ جامعہ بڑے حضرت نور اللہ مرقدہ' کے پرانے معتقد محترم الحاج غلام علی صاحب ٢١نومبر کو پچیاسی برس کی عمر پاکر وفات پاگئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ مرحوم پیشہ کے اعتبار سے تاجر تھے۔ نہایت عابد و زاہد اور تہجد گزار تھے۔ اِس عمر میں بھی فجر سے پہلے ورزش کے معمول پر قائم رہے، علماء اور دینی مدارس کی خدمت کے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دِیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اُن کے صاحبزادے محمد مصعب صاحب اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب فرمائے، آمین۔ جامعہ مدنیہ کے قدیم فاضل جناب قاری خوشی محمد صاحب اور منظور شاہین صاحب کی والدہ صاحبہ گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد مریدکے میں وفات پاگئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ مرحومہ بہت نیک اور بے ضرر خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطاء فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔