ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١١ شوال المکرم / ٤ نومبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں درسِ نظامی کے داخلے شروع ہوئے۔ اِس سال اُستاذ الحدیث حضرت مولانا امان اللہ صاحب نے جامعہ مدنیہ جدید میں ''تخصص فی الحدیث'' کی جماعت کا آغاز کیا، اللہ تعالیٰ آسان فرمائے اور قبول فرمائے، آمین۔ نومبر کے دوسرے ہفتے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے موقع پر ملک کے اَطراف و اَکناف سے جامعہ مدنیہ جدید میںمہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد و رفت رہی۔ ١٠نومبر کو لکی مروت سے جناب حاجی امان اللہ صاحب اور اُن کے صاحبزادے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور ایک دن قیام فرمایا۔ ١١نومبر کو مکہ مکرمہ سے بعد از نماز مغرب مولانا فضل الرحمن صاحب درخواستی تشریف لائے اور حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب سے ملاقات کی۔ ١٢ نومبر کو بہاولنگر سے مولانا عبد الستار صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور ١٣ نومبر کو واپس تشریف لے گئے۔ ١٣نومبر کو جناب الحاج محمد یامین صاحب پراچہ مع اپنے رفقاء کے کراچی سے تشریف لائے ، صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا حضرت مہتمم صاحب کے گھر تناول فرمایا۔بعد ازاں واپس کراچی تشریف لے گئے۔ حضرت مولانا سید محمود صاحب مدنی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہند پاکستان تشریف لائے اور ١٣نومبر کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے انہیں ہوائی اڈے پردہلی کے لیے رُخصت کیا۔ قبل ازیں حضرت مولانا سید اَسعد صاحب مدنی قدس سرہ' العزیز کی صاحبزادی صاحبہ اور داماد جناب مولانا سید انوارالرحمن صاحب جوکہ حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند کے صاحبزادے ہیں، پاکستان تشریف لائے۔ ١٥ نومبر کو یہ سب حضرات ہندوستان بخیریت واپس تشریف لے گئے۔