Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006

اكستان

55 - 64
عالم ربانی محدث ِکبیر عظیم المرتبت شخصیت 
حضرت مولانا الحاج مظفر احمد صاحب
(  جناب مولانا قاری محمد نور الحسن صاحب ،کراچی  )
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے 
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا 
 	مظہر انوارِ مدنی عارف باللہ محدث ِعظیم حضرت مولانا الحاج مظفر احمد صاحب   بانی و شیخ الحدیث جامعہ ریاض العلوم مینگزی، بوتھیدنگ اَرکان (برما) خلیفہ مجاز شیخ الاسلام والمسلمین قطب العالم والارشاد حضرت اقدس مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ' سرزمین ِارکان (برما) کے یکتائے روزگار، ولی کامل،  شیخ الحدیث والتفسیر ماہر فنون علوم ِدینیہ و اُمورِ سیاسیہ کے وہ روشن مینار تھے جو نصف صدی تک ہر سو چمکتے رہے جن کی یاد اُن کی ہزاروں کی تعداد میں تلامیذ اور سینکڑوں خلفاء و مریدین، محبین و متعلقین سر زمین ِارکان برما سے مشرقی پاکستان اب بنگلہ دیش سے ہوتے ہوئے پاکستان و سعودی عرب تک پھیلے ہوئے ہیں۔ 
	حضرت پیر صاحب کی ذات ِگرامی اس دَورِ ظلمت میں ایک عظیم الشان مہرِتاباں، محبوب و مقبول ترین شخصیت اور علم و عمل کے بدرِ منیر رہے اور عبادت و ریاضت، حسن اخلاق، محبت ِحق اور خدمت ِخلق میں اپنے شیخ و مرشد حضرت اقدس مدنی   جیسے خوگر و پابند اوقات تھے۔ خاندانی شرافت و نجابت میں جامع صفات کے مالک تھے۔ بلافرق و امتیاز عوام و خواص کے مرجع و منظورِ نظر تھے۔ 
	حضرت پیر صاحب ١٣٤٨ھ مطابق ١٩٢٨ء اپنے وطن ِمالوف میں پیدا ہوئے۔ خاندانی سلسلہ کچھ اس طرح ہے  :  مظفر احمد ولد الحاج فضل الرحمن ولد سید علی، نسلی اعتبار سے زمیندار صاحب ثروت و سخاوت تھے۔ علم و علماء دوست انصاف پسند تھے۔ ان کی خاندانی رواداری اور فیاضی زبانِ زد عام و خاص تھی۔ حضرت موصوف نے ہوش سنبھالنے کے بعد تقریباً چھ سال کی عمر میں تعلیم کا آغاز کیا۔ ابتدائی تعلیم اپنے عم ِمحترم حضرت مولانا الحاج ابو القاسم صاحب کے پاس قرآن کریم کے ساتھ ساتھ دینیات کی تعلیم حاصل کی پھر چوتھی کلاس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دُنیا کا سب سے پہلا تفصیلی معاہدہ اور یہودیوں کی بدعہدی : 6 3
5 اقوامِ متحدہ کا مدینہ منورہ پر حملہ اور ناکامی : 6 3
6 سیاسی اور فوجی شکست : 7 3
7 مسلمانوں کی سیاسی فتح : 7 3
8 قدامی جہاد اور یہودیوں کے خلاف کارروائی : 8 3
9 یہودیوں کی شیخیاں : 8 3
10 یہودیوں کے نامزد کردہ ثالث نے اِن ہی کے خلاف فیصلہ دیا : 8 3
11 غزوۂ خندق میں حضرت سعد کا زخمی ہونا پھر دُعا کرنا بعد ازاں شہادت : 9 3
12 یہودیوں کی بکواس کی اصل وجہ : 10 3
13 جنازہ ہلکا ہونے کی وجہ : 10 3
14 دُنیا میں ایمان بالغیب ضروری ہے : 10 3
15 بھاری جنازہ کو اچھا سمجھنے کی ظاہری وجہ : 11 3
16 انبیاء اور فرشتوں کی فراست : 11 3
17 اَلوداعی خطاب 12 1
18 این جی اَوز کے ذریعہ اِرتدادی فتنہ : 12 17
19 علماء اور اہل ِثروت ملکر کام کریں : 15 17
20 نبیوں کا طریقہ : 15 17
21 لوگوں کے جائز دُنیاوی کاموں میں مدد کرنا بھی غلبۂ دین کا سبب ہے : 17 17
22 غور طلب چیز : 19 17
23 طل پر زد مکمل اِسلام سے پڑتی ہے اَدھورے سے نہیں : 20 17
24 کھمبے کیا لگے مصیبت بن گئی : 20 17
25 مذہب ذاتی معاملہ نہیںبلکہ اجتماعی ہے : 21 17
26 پھر سوچیں 21 17
27 تنگ نظری اور تنگ دلی نہیں ہونی چاہیے : 22 17
28 واقعۂ شہادت ذی النورین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ 23 1
29 مسئلہ قصاص اور نعرۂ قصاص 23 28
30 صفین کے موقع پر ایک ا ور کوشش 23 28
31 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 36 1
32 صلاح خواتین 40 1
33 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 40 32
34 فائدہ : 40 32
35 جھوٹ : 40 32
36 غیبت : 41 32
37 غیبت کی عادت : 42 32
38 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 43 1
39 نبوی لیل ونہار 46 1
40 خاص خاص دُعائیں : 46 39
41 صبح کے وقت کی دُعاء : 46 39
42 طلوع ِآفتاب کی دُعاء : 46 39
43 گھر سے نکلنے کی دُعاء : 46 39
44 بازار جانے کی دُعاء : 46 39
45 دُعاء تیز ہوا چلتے وقت کی : 47 39
46 دُعاء بادل گرجتے وقت : 47 39
47 دُعاء بارش برستے وقت : 47 39
48 دُعاء آسمان کی طرف نظر اُٹھاتے وقت : 47 39
49 دُعاء خوف کے وقت : 47 39
50 مشکل کام کے وقت دُعاء : 47 39
51 نظر بَدْ دُور کرنے کی دُعاء : 48 39
52 دُعاء چاند دیکھتے وقت : 48 39
53 دُعاء بُری خبر سنتے وقت : 48 39
54 دُعاء خوشخبری سنتے وقت : 48 39
55 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
56 تین باتیں جن سے موت آسان ہوجاتی ہے : 49 55
57 تین طرح کے آدمیوں پر جنت حرام ہے : 49 55
58 حضور علیہ السلام کو اُمت کے حق میں تین باتوں کا خوف : 51 55
59 رؤیت ِ ہلال اور اہل سرحد 52 1
60 عالم ربانی محدث ِکبیر عظیم المرتبت شخصیت 55 1
61 دینی مسائل 59 1
62 ( نکاح کا بیان ) 59 61
63 ولی کا بیان : 59 61
64 بالغ عورت میں ولی کے مسائل : 59 61
65 وفیات 62 1
66 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter