Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

6 - 64
کام میں تعاون کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے ۔اس کے باوجود صوبہ سرحد کی حزب اختلاف اور وفاقی حکومت نے اِس بل کی شدید مخالفت کی ہے اورتہیہ کیا ہے کہ اِس کو کسی طورپر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فوجی آمر صدر پرویز مشرف نے توبلا تاخیر اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرکے حسبہ بل کے خلاف حکمِ امتناعی حاصل کیا جائے ۔صدر پرویز مشرف اوردیگر مسلم ارکانِ اسمبلی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ یہ محض کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے کہ اِس میں اختلاف کی گنجائش ہو بلکہ'' حسبہ بل '' خالص مذہبی معاملہ ہے ۔کسی مسلمان کے لیے اس میں دوسری رائے کی گنجائش نہیں ہے ،بصورتِ دیگر یہ اللہ کے عذاب کو دعوت دے کر دُنیا وآخرت کی بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ مسلمان اراکین اگر اپنے ایمان کی خیر چاہتے ہیں تو اللہ سے توبہ کر کے اِس بل کی غیر مشروط حمایت کریں، چاہے انہیں اِس کی جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔
	 قرآن پاک میں دینی احکام نافذ نہ کرنے والوں یا اِس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے لیے سخت وعیدیں آئی ہیں۔ قرآن پاک میں ارشادِ ربانی ہے  :
اورپکاریں گے جنت والے دوزخ والوں کو کہ ہم نے پایا جو ہم سے وعدہ کیا تھا ہمارے رب نے سچا (جنت وغیرہ کا )کیا تم نے بھی پایا اپنے رب کے (عذاب والے) وعدہ کو سچا، وہ کہیں گے کہ ہاں پھر ان کے درمیان ایک پکار لگانے والا پکار لگائے گا کہ لعنت ہے اللہ کی  ان ظالموں پر جو روکتے تھے اللہ کی راہ سے اورڈھونڈتے تھے اِس میں کجی (اور عیب ) اوروہ آخرت سے منکر تھے اوران (اہل ِحق اور اہلِ باطل ) کے درمیان ایک دیوار حائل ہو گی ۔ (پ ٨  سور ہ اعراف  آیت نمبر ٤٥،٤٦ ) 
	 ایک اور جگہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے  :  
بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں (لوگوں کو )اللہ کی راہ سے، سو اَبھی اور خرچ کریں گے پھر آخر ہو گا وہ( عمل) اُن پرحسرت اوربالآخر مغلوب ہوں گے۔ (پ ٩  سورة انفال آیت نمبر ٣٦ ) 
	یہ آیات اگرچہ کفار کے حق میں نازل ہوئی تھیں مگر اُن لوگوں کے لیے بھی اِن آیات میں وعید ہے جواپنے کو مسلمان کہتے ہیں اورکام کافروں جیسے کرتے ہیں ۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس بل کے نفاذ کے بعد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter