Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

5 - 64
	١٦جولائی کے نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مسیحی برادری کے زیرِ اہتمام راولپنڈی اوراسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کے راہنما یونس گل اورجمیل مسیح کھوکھر نے کہا کہ ''حسبہ بل کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر مسیحی برادری کے خیرخواہ نہیںہیں ۔اس بل کی منظوری سے پاکستان میں آباد مسیحی برادری کے حقوق کاتحفظ ہوگا اوریہ کہ حسبہ بل مسیحی برادری کے لیے زحمت نہیں بلکہ رحمت ہے۔ سرحد حکومت کو حسبہ بل نافذ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں''۔
	اسی طرح صوبہ سرحد کی اپوزیشن کے بعض ارکان نے بھی حسبہ بل کے حق میں ووٹ دئیے ہیں ۔ 
	اخبارات کے مطابق پچھلے دنوں صوبہ سرحد کے وزیرِاعلیٰ اکرم درانی صاحب نے حسبہ بل کے سلسلہ میں جب صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی تو انہوںنے اِس پر اپنے خدشات ظاہر کیے جس پر وزیر اعلیٰ نے اُن سے پوچھا کہ کیا آپ نے حسبہ بل پڑھا ہے؟ تو صدر کا جواب نفی میں تھا۔ ملک کی سب سے ذمہ دار شخصیت کی غیرذمہ داری کا جب یہ حال ہوگا تو باقیوں کو اُن پر قیاس کرتے ہوئے مخالفت کی نوعیت کا اندازہ لگانا بالکل آسان ہے ۔مشہورکہاوت ہے کہ'' بڑے میاں سو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ ''۔ 
	اسی طرح وزیرِ اعلیٰ صوبہ سرحد نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام کوجب ''حسبہ بل ''کا متن دکھلایا دیا تو وہ بھی حیران رہ گئے کہ اِس میں تو کوئی بات بھی قابل اعتراض نہیںہے۔ 
	انصاف کی بات تو یہ ہے کہ مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اِس بل سے کسی کوبھی اختلاف نہ ہونا چاہیے، اس لیے کہ اس میںنہ تو آئین سے کوئی چیز متصادم ہے اورنہ ہی اسلام سے ۔ صوبہ سرحد کی حکومت نے حسبہ بل منظور کروا کر اُس فرض کو ادا کیا ہے کہ جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے ہر مسلم حکمران کو دیاہے اورسرحد کے عوام نے بھی اِسی وعدہ پر اُن کو منتخب کیا تھا ۔قرآن پاک میں ہے  : 
اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّکَّنّٰہُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوالزَّکٰوةَ وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ ۔( پ ١٧ سورہ حج آیت نمبر ٤١ ) 
'' وہ لوگ کہ اگر ہم اُن کو قدرت دیں ملک میں تو وہ قائم رکھیں نماز اوردیں زکٰوة اورحکم کریں بھلے کام کا اورمنع کریں برائی سے''۔ 
	اللہ تعالیٰ کے اس واضح حکم کے بعد کسی مسلمان کے لیے اِس سے انکار کی گنجائش نہیں رہتی بلکہ اِس نیک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter