Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

37 - 64
ایک مدرس کو تنبیہ  : 
	اور ایک دفعہ ایک مدرس تھے یہیں کے دُنیا سے رخصت ہو گئے میرے بھی اُستاد تھے ، اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے تو انھوں نے سیاست پر تبصرہ کیا اپنے سبق میں ،سیاسی گفتگو کی ،حضرت نے ان کو طلب فرمایا اوربہت خفا ہوئے ڈانٹا فرمانے لگے کہ آپ یہاں طلباء سے سیاسی گفتگو کرتے ہیں پھر فرمایا کبھی میں نے بھی سبق میں سیاست پر بات کی ہے جوآپ کرتے ہیں ۔ بالکل نہیں کرنے دیتے تھے ایسی چیزوں کا بہت خیال رکھتے تھے ۔
سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل  : 
	لیکن جہاں موقف اورنظریہ اورحق کا معاملہ آیا وہاں آپ نے پروا نہیں کی وہاں مشکلات بھی جھلیں۔ جب مفتی صاحب کے بعد ایم آر ڈی کا مسئلہ تھا اُس مسئلہ پر تو جمعیت علماء کو بہت بُرا بھلا کہا گیا اور بڑا اظہارِ نفرت کیا گیا۔ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ٹھیک ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اُن کے اُس نظریہ سے اتفاق کریں ، ہوسکتا ہے اکثر ایسے ہوں جو اتفاق نہ کرتے ہوں ۔لیکن میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے بزرگ جوکام کرتے تھے وہ اخلاص اورللہیت کی بنیاد پر کرتے تھے اوراُن کے پاس اُس کی ایک دلیل ہوتی تھی، بلادلیل نہیں کرتے تھے۔ ہمارے ایک مدرس ہیں وہ بھی مخالف تھے اُن دنوں میں ، حضرت کے شاگرد تھے لیکن حضرت کے شاگردہونے کے باوجودسیاست میں اُس وقت مخالف تھے۔ تو انھوں نے حضرت سے ایک دفعہ بات کی کہ حضرت یہ ایم آرڈی کا مسئلہ ہے اور اِس میں پیپلز پارٹی کا مسئلہ ہے تو آپ یہ کیوں کررہے ہیں ۔تو آپ نے قرآن پاک کی آیت پڑھی اور اس میں فرمایا کہ وَسْئَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ ......... وَاِذْ قَالَتْ اُمَّة مِّنْھُمْ  لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمًا اللّٰہُ مُہْلِکُھُمْ اَوْ مُعَذِّبُہُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا  قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰی رَبِّکُمْ َولَعَلَّہُمْ ےَتَّقُوْنَ   یہ آیت پڑھی   ١  
 	آپ کو معلوم ہوگا یہودیوں کا قصّہ کہ یہودی جوتھے ان کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح آزمایا کہ تم ہفتہ کے دن مچھلیوں کا شکار مت کرو اوروہ مچھلیوں کا شکار کیا کرتے تھے سمندر کے پاس رہتے تھے ۔ بحر قلزم کا واقعہ ہے اس کے کنارے اُن کی رہائش تھی اللہ نے ان کو منع فرمایا کہ تم مچھلی کا شکار مت کرو اورخاص طورپر ہفتہ کے دن کی ممانعت کردی اورہفتہ کے دن ہی ایسا ہوتا تھا کہ مچھلیاں نکل کر سامنے آجاتی تھیں باقی دنوں میں نہیں آتی تھیں تو انھوںنے دریا سے ایک تالاب نکال لیا اس میں پانی چھوڑ دیا ۔تو یہ کرتے تھے جب ہفتہ کا دن ہوتا تھا تو مچھلیاں
  ١  سورة الاعراف  آیت نمبر  ١٦٣  و  ١٦٤
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter