Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

42 - 64
تھی لہٰذا ) ایک سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ، اِن میں چار مہینے حرمت وعزت والے ہیں جن میں تین مہینے مسلسل ہیں یعنی ذیقعدہ ،ذی الحجہ، محرم اورایک قبیلہ مضروالا رجب کا مہینہ ہے جو کہ جمادی الآخریٰ اورماہِ شعبان کے درمیان آتا ہے'' ۔ (بخاری ،مسلم ومسند احمد)
	حجة الوداع کے خطبۂ یوم النحر میں رسولِ کریم  ۖنے ان (چار عظمت والے )مہینوں کی تشریح یہ فرمائی کہ تین مہینے مسلسل ہیں ،شوال ، ذی القعدہ ، ذی الحجہ جن کو'' اشہر حج ''بھی کہا جاتا ہے ، اورایک مہینہ رجب کا ہے مگر ماہِ رجب کے معاملہ میں عرب کے دوقول مشہور تھے ، بعض قبائل اس مہینہ کو رجب کہتے تھے جس کو ہم رمضان کہتے ہیں اورقبیلۂ مضر کے نزدیک رجب وہ مہینہ تھا جو جمادی الآخریٰ اورشعبان کے درمیان ہے۔ اس لیے رسول اللہ  ۖ نے اس کو رجب مضر فرماکر یہ وضاحت بھی فرما دی کہ جو جمادی الآخریٰ اورشعبان کے درمیان ہے وہ ماہِ رجب مراد ہے۔ 
	جب نبی کریم  ۖ  رجب کے مہینے کا چاند دیکھتے تو یہ دُعا فرمایا کرتے تھے  : 
'' اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ ''(مشکٰوة ص١٢١ باب الجمعة فصل ثالث ۔ مجمع الزوائد ج٢ ص١٦٥، مسند بزار، طبرانی کبیر ، بیہقی فی شعب الایمان وضعفہ )
'' اے اللہ !ہمارے لیے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرمائیے اورہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دیجیے۔'' 
	یعنی ان مہینوں میں ہماری طاعت وعبادت میں برکت عطا فرما اورہماری عمر لمبی کرکے رمضان تک پہنچا  تاکہ رمضان کے اعمال روزہ اور تراویح وغیرہ کی سعادت حاصل کریں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور  ۖ نے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت ہونے کی دعا فرمائی ہے ، توحضور  ۖ کے اس ارشاد سے رجب اورشعبان کے مہینے کا برکت والا ہونا ظاہر ہوا ۔(رسالہ ''شعبان المعظم'' ص٦٧، مرتبہ حافظ تنویر احمد شریفی صاحب الخطاط ، مضمون حضرت مفتی محمد عاشق الہٰی صاحب بلند شہری)
رجب کی پہلی رات کی فضیلت  : 
	اور کیونکہ یہ مہینہ مبارک مہینہ ہے ،اور حضور  ۖ  اس مہینہ کا چاند دیکھ کر برکت کی دعا بھی فرماتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter