ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005 |
اكستان |
|
شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں ( حضرت مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) ٢٦جون ٢٠٠٥ء کو بانی جامعہ مدنیہ قدیم وجدید محد ثِ کبیر حضرت مولانا سید حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کی شخصیت اور آپ کی دینی و ملی خدمات کے حوالہ سے جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میںایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علمائے اُمت اور زعمائے ملت نے حضرت بانیِ جامعہ کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔اِس موقع پر حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہم، مہتمم جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورنے مفصل خطاب فرمایا۔اس خطاب کو اس کی اہمیت کے پیش نظر نذر ِقارئین کیا جا رہا ہے۔آئندہ شمارہ میں قائد ِجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم کا خطاب پیش کیا جائے گا،انشاء اللہ ۔ (ادارہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہِ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْد ! فَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَھُوَ مُؤْمِن فَلا کُفْرَانَ لِسَعْیِہ وَاِنَّا لَہُ کَاتِبُوْنَ (القرآن) ۔ مَنْ کَانَ مُسْتِنًّافَلْیَسْتَنَّ بِمَنْ قَدْمَاتَ فَاِنَّ الْحَیَّ لَا تُؤْمَنُ عَلَیْہِ الْفِتْنَةَ ۔ (الحدیث ) بزرگانِ دین و برادرانِ محترم ! آج کے اس پروگرام میں حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کی خدمت اوراُن کی شخصیت پرروشنی ڈالنے کے لیے ہم سب لوگ جمع ہوئے ہیں ۔ہمارا یہ اجتماع بہت خاص مقصد کے لیے ہے۔ انبیاء علیھم الصلٰوة والسلام کے جو وارثین ہیں علمائے حق اُن سے ہمارے بزرگوں کا اور ہماری موجودہ نسلوں کا جو تسلسل چلاآرہا ہے وہ تسلسل ہی اصل بنیاد ہے۔ اس تسلسل کی وجہ سے ہی ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے بارے میں خیر کی اُمید رکھتے ہیں کیونکہ ہمیں یہ اطمینان ہے کہ ہمارا تعلق اہلِ حق کے ساتھ ہے اوریہ اہلِ حق ک