Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

40 - 64
 ماہِ رجب کے فضائل واحکام
(  حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب  ) 
ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ  : 
	رجب کا مہینہ اُن چار مہینوں میں سے ہے جو کہ حرمت ،عظمت وفضیلت والے ہیں ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ 
'' اِنَّ عِدَّ ةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَاللّٰہِ اثْنَاعَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْھَآ اَرْبَعَة حُرُم ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلا تَظْلِمُوْا فِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ '' (سورہ توبہ آیت ٣٦ پ١٠)
 '' یقینا شمار مہینوں کا (جو کہ ) کتاب ِالٰہی (یعنی احکامِ شرعیہ )میں اللہ کے نزدیک (معتبر ہیں )بارہ مہینے (قمری) ہیں (اور کچھ آج سے نہیں بلکہ )جس روز اللہ تعالیٰ نے آسمان اورزمین پیدا کیے تھے (اُسی روزسے ، اور )ان میں چار خاص مہینے اَدب کے ہیں (ذیقعدہ، ذی الحجہ ، محرم ، رجب)، یہی (امرِ مذکور)دین مستقیم ہے (یعنی ان مہینوں کا بارہ ہونا اورچار کا بالتخصیص اَشْھُرِ حُرُم ہونا )سو تم اِن سب مہینوں کے بارے میں (دین کے خلاف کرکے جو کہ موجبِ گناہ ہے )اپنا نقصان مت کرنا''۔(بیان القرآن ملخص)
	تشریح وتفسیر  :  سورہ توبہ کی اس مذکورہ آیت میںارشاد ہے : '' اِنَّ عِدَّةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَاللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا '' اس میں لفظِ ''عِدَّةَ'' تعداد کے معنیٰ میں ہے اور'' شُھُوْرِ ''  ''شَھْر ''کی جمع ہے، شَھْر کے معنٰی مہینہ ہے ۔ معنٰی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ متعین ہے، اس میں کسی کو کمی بیشی کا کوئی اختیار نہیں ۔ اس کے بعد ''فیْ کِتٰبِ اللّٰہِ '' کالفظ بڑھا کر بتلادیا کہ یہ بات ازل سے لوحِ محفوظ میںلکھی ہوئی تھی پھر ''یومَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ والْاَرْضَ ''  فرماکر اشارہ کردیا کہ قضائِ خداوندی اس معاملہ میں اگرچہ ازل میں جاری ہو چکی تھی لیکن یہ مہینوں کی ترتیب اورتعین اُس وقت عمل میں آئی جب آسمان وزمین پیدا کیے گئے ۔ پھر ارشاد فرمایا ''مِنْھَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter