ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم امابعد ! صوبہ سرحد کی صوبائی حکومت نے اپنے دائرہ اختیار کے ا ندر رہ کر قانون سازی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں جو ''حسبہ بل ''پیش کیا تھا ،طویل بحث ومباحثہ کے بعد گزشتہ ماہ کی چودہ تاریخ کو دوتہائی ارکان کی واضح اکثریت کے ساتھ منظور ہو گیا ہے ۔اِس بل کو شرعی اورقانونی امور کے ماہرین نے طویل مشاورت کے بعد تیار کیا۔بل کی چند شقیں درج ذیل ہیں : حسبہ بل کی چند شقیں دفعہ ١٠ کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو متاثر کیے بغیر محتسب کو درج ذیل اختیارات حاصل ہوں گے : ٭ تبذیر یا اسراف کی حوصلہ شکنی خصوصاً شادیوں اوراِس طرح کے دیگر خاندانی تقریبات کے موقع پر ٭ جہیز دینے میں اسلامی حدود کی پابندی کرنا ٭ گداگری کی حوصلہ شکنی کرنا ٭اسلامی شعار کے احترام اورادب وآداب کی پابندی کروانا٭عیدین کی نمازوں کے