Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

30 - 64
غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول  : 
	تو فرماتے ہیں کہ میں نے رات کو خواب دیکھا اور خواب میں یہ سُنا کہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ لاہورمیں  ایسے اُترو جیسے حضرت حاجی صاحب ، حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمة اللہ علیہ کی طرف اشارہ تھا۔ تو فرماتے ہیں کہ بس اس خواب کی وجہ سے میں لاہور میں بغیر پروگرام کے اُتر گیا۔ اورپھر لاہور میںاُتر کر حضرت نے کام شروع کیا۔ فرماتے ہیں کہ اُس کے تھوڑے عرصہ بعد والدصاحب   کا بھی خط آگیا ۔انھوں نے بھی فرمایا کہ تم لاہور میں ہی ٹھہرے رہو، افغانستان جا کر کیا کروگے، بادشاہت ہے کام نہیں کرسکوگے ۔لہٰذا میں یہیں پر رُک گیا اوروہ ابتدائی دور تھا اوریہاں بہت مخالفت تھی، اس زمانے میں مسلم لیگ کا جوش تھا اورحضرت کا تعلق حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ سے تھا تویہاں بہت ناموافق تھے حالات ،اُن ناموافق حالات میں کام کرنا بہت مشکل تھا لہٰذا اُس زمانے کے جو لوگ ہیں وہ ہمیں بتلاتے ہیں کہ حضرت نے بڑی مشکلات اُٹھائیں اوربہت مشکلات میں کام شروع کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے کام لے لیا اُن سے ۔
مثالی درس گاہ  .....  افراد کی تیاری  .....  پُر امن انقلاب  :
	اور اُن کا مقصد یہ تھا جو شروع سے فرماتے تھے کہ میں اتنا بڑا مدرسہ بنانا چاہتا ہوں کہ جس میں ہرسال تقریباًایک ہزارطلباء فارغ ہو جائیں اورفرماتے تھے کہ اگر ایک ہزار طلباء ہرسال فارغ ہوں تو سوسال بعد کتنے علماء پیدا ہو جائیں گے۔ بہت انقلابی بہت دُور کی سوچ تھی بہت لمبی۔ اتنی توزندگی بھی نہیں ہوتی انسان کی ۔ فرماتے تھے کہ اس سے خطہ میں پائیدار اورخاموش انقلاب آجائے گا ۔ جب اتنی کثیر تعداد میں علماء پیدا ہو ں گے تو اِس سے علاقہ میں انقلاب آئے گا۔چنانچہ اِسی مقصد کے لیے حضرت رحمة اللہ علیہ نے یہاں کام شروع کیا کیونکہ شہر میں جگہ کھلی نہیں تھی ، بڑا مدرسہ بنانا چاہتے تھے ۔یہاں(کریم پار ک میں) جب تشریف لائے ١٩٦٤ئ/ ١٩٦٥ء میں، تو جگہ بہت تھی لیکن پیسے نہیں تھے جس سے جگہ خرید سکیں آہستہ آہستہ آبادی ہوگئی ، جگہ نہیں رہی۔ 
رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ  : 
	حضرت کی وہ خواہش زندہ تھی پھرباہر جگہ ڈھونڈنی شروع کی ۔١٩٨٠ء کے قریب رائیونڈ روڈ لاہور پر جگہ پسند فرمائی اوروہاں بہت بڑا رقبہ خرید اتقریباً ایک مربع کے قریب جگہ خریدی ،اس مقصد کے لیے کہ اتنا بڑا مدرسہ ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter