Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

5 - 65
 کہا کہ ''پاکستان کے دینی مدارس اور سعودی عرب کے وہابی (پختہ مذہبی )ہمارا اصل مدمقابل ہیں اور ہم ان کے وجود کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے یہ ایک طویل لڑائی ہے جس کے لیے برطانیہ کے عوام کو تیار رہنا چاہیے''۔ 
	اسلام کے دُشمن ٹونی بلیئر کا یہ بیان درحقیقت اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام اگر آج کہیں اپنی اصل شکل میںزندہ ہے تو وہ دینی مدارس میں زندہ ہے اور ان کی خدمات کی وجہ سے زندہ ہے اور عالم کفر کو اگر کسی چیز سے خطرہ ہو سکتا ہے تو وہ دینی مدارس ہی سے ہو سکتا ہے کیونکہ مسلمانوں کی اپنے مذہب سے وابستگی اور فریفتگی اگر کسی درجہ میں موجود ہے تووہ انہی مدارس کی وجہ سے ہے جہاں پر مسلمانوں کو قرآن اور حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ان کو اپنے مذہب سے لگائو پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اس لیے مدارس کو بے اثر کرنے کی بہت سی تدبیروں میں ناکامی کے بعد اب وہ اِن بزدلانہ کارروائیوں پر اُتر آئے ہیں ان کے لیے ملک میں پھیلے ہوئے ہزاروں مدارس اور ان میں پڑھنے والے لاکھوں طالب علموں کو ختم کرنا آسان نہ تھا اس لیے انہوں نے ان مدارس کو چلانے والے سرکردہ افراد کو راستہ سے ہٹانے کے لیے ان کے قتل کی منصوبہ بندی کرکے اس پر عمل شروع کردیا ہے مگر ان کو اس حقیقت کا علم نہیں ہے کہ دین محمدی قیامت تک کے لیے آیا ہے اوریہ تاقیامت باقی بھی رہے گا ان کی یہ حرکتیں وقتی طورپر کام میں رکاوٹ ، سستی یا تاخیر کا ذریعہ تو بن سکتی ہیں مگر اس کو ختم نہیں کرسکتیں ۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے چاہتے ہیں کہ بجھادیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے(پھونکیں مار کر) اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی چاہے کفار برا مانیں وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول ہدایت کی سمجھ دے کر اور سچا دین تاکہ اس کو بلند کرے سب دینوں پر اور چاہے برا مانیں شرک کرنے والے ( سُورہ صف آیت نمبر٩۔٨)اللہ تعالیٰ کو جب تک اپنے دین کو باقی رکھنا منظور ہے تب تک وہ ایسے بندے پیدا کرتا رہے گا جو اس دین کی خدمت کرتے رہیں گے۔
	ایک دوسری جگہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے ''بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال کو تاکہ روکیں (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے، سو  ا بھی اورخرچ کریں گے پھر آخر ہوگا اس خرچ پر ان کو افسوس اور آخر کار مغلوب ہوں گے اورجو لوگ کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے ۔'' ( سُورہ انفال آیت ٣٦)
	اہلِ کفر اور ان کے مدد گار خدائی پکڑ سے بے خوف نہ ہوں اس ڈھیلی کی ہوئی رسی سے کسی غلط فہمی میں مبتلا ء نہ ہوں بالآخر غلبہ حق کو ہی ہوگا باطل مغلوب ہوکر رہے گا ۔اللہ کے نیک بندوں کو اپنے رب کے وعدہ پر مکمل اعتماد ہے اللہ تعالیٰ مولانا مفتی جمیل صاحب اور مولانا نذیراحمد صاحب تونسوی کی دینی خدمات اوران کی شہادت کو قبول فرماکر جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والے خلاء کو محض اپنے فضل وکرم سے پر فرمائے ۔ ٧اکتوبر کی شام کو اپنی شہادت سے دوروز قبل لاہور میں دارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا ارشد صاحب مدنی مدظلہم کی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter