Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004

اكستان

45 - 66
	دی ان ڈپنڈنٹ لندن اور ڈائی ٹاک زیٹنگ ، برلن ، اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کم ازکم ٢٤ کمپنیوں اور جرمنی کی ٨٠ کمپنیوںنے عراق کو نیو کلیائی، کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیار بنانے کے لیے ہر قسم کی تکنیکی معلومات ہی نہیں بلکہ سارے کمپلیکس کی تعمیر اور مطلوبہ بنیادی سازو سامان فراہم کیے تھے (سہارا  ٢٥فروری ٢٠٠٣ئ)۔
عراق کے بعد افغانستان آئیے  :  
	جہاں ١٩٩٥ء سے طالبان کی اسلامی سلطنت کا سورج امن و سکون کی روشنی بانٹ رہا تھا ۔ ببرک کارمل کی رُوسی حکومت طالبان سے لڑ کر شکست کھا چکی تھی بلکہ اس کی کمیونزم حکومت کا بھی خاتمہ ہو چکا تھا اور صرف ٥فیصد علاقہ پر رُوس نواز طالبان مخالف قابض تھے ۔ امریکہ اس جنگ میں طالبان کی دل کھول کر ہتھیاروں سے مدد کر رہا تھا بلکہ ١٩٩٨ء تک طالبان حکومت کے تمام اخراجات کی ادائیگی خود امریکہ ہی کرتا رہا لیکن یہ فراخ دلانہ ہمدردیاں طالبان سے محبت کا نتیجہ نہ تھیں بلکہ اس کے پس پردہ تہہ بہ تہہ مقاصد تھے (طالبان بھی اس حقیقت سے ناآشنا تھے) بظاہر اس ہمدردی کا ابتدائی مقصد یہ تھا کہ بحیرہ کیپسین میں چھ ٹریلین ڈالر کا تیل موجود ہے اسے بحیرۂ عرب تک پہنچانے کے لیے افغانستان سے پائپ لائن گزارنے کی ضرورت تھی ، اِسی پائپ لائن کی تعمیر کے لیے امریکہ نے ١٩٩٦ء میں طالبان کو اقتدار تک پہنچایا لیکن ہوا یہ کہ ١٩٩٩ء میں طالبان نے اس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے امریکہ کو نفی میں جواب دیدیا تو یونوکال (Unocal)کمپنی کے نائب صدر جان ماریسکا(John Maresca)نے کانگریس کے سامنے اس بات کا رونا رویا کہ جب تک افغانستان میںطالبان کی جگہ کوئی اور حکومت نہیں لائی جاتی، پائپ لائن کی تعمیر کا امریکی خواب ادھورا ہی رہ جائے گا۔ 
	اس مقصد کی تکمیل کے لیے جب طالبان حکمراں کو کسی طرح رام نہ کیا جا سکا تو ١١ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پہ حملہ کا ڈرامہ رچایا گیا اور اُسامہ بن لادن کو اس حملہ کا سب سے بڑا مجرم فرض کرکے ''القاعدہ'' تنظیم کو جنم دیا گیا اور اس کا سپریم کمانڈر اُسامہ کو مان کر ملّا عمر سے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔ ملّا عمر کی ایمانی حمیت نے جب اس مطالبہ کو مسترد کردیا توبش کی مجرمانہ ذہنیت نے افغانستان و طالبان پر اپنی دہشت گردی کی انتہا کردی ، شہر اور بستیاں کھنڈر بن گئیں ، صحرا و بیاباں لرز اُٹھے ، پہاڑیاں ریت کے تودوں کی طرح بکھر گئیں اور طالبان کی حکومت ختم ہو گئی۔ مشہور زمانہ یونوکال تیل کمپنی کے ایک ادنیٰ ملازم حامد کرزئی کو افغانستان کا حکمراں بنا دیا گیا، اس کے بعد ٣١جنوری ٢٠٠٢ء کو امریکہ نے خاموشی سے اعلان کردیا کہ وہ افغانستان سے گزرنے والی پائپ لائن کی تعمیر میں مددد ے گا ۔ کرزئی اور مشرف نے اس پائپ لائن کے بچھانے کے منصوبے پر فروری ٢٠٠٢ء کو کابل میں دستخط کرکے طالبان کی ہوش مندانہ حکمت عملی کے خلاف اپنی بیمار طبیعت اور غلام ذہنیت کا ثبوت فراہم کردیا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
52 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 48 51
73 اس شمارے میں 3 1
74 حرف آغاز 4 1
75 درس حدیث 6 1
76 حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود کی فضیلت 6 75
77 انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : 10 75
78 یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : 10 75
79 حضرت عمر ...... فتنوں کے آگے دیوار : 7 75
80 حضرت حذیفہ کی تصدیق کرنے کا حکم : 7 75
81 اپنا خلیفہ نامزد نہ کرنے کی وجہ : 7 75
82 حضرت محمد ابن مَسلَمہ کی فضیلت : 7 75
83 ایک خاتون کی رسول اللہ ۖ کی خدمت میں نکاح کی پیش کش : 8 75
84 صحابہ کرام کی غربت : 8 75
85 بعد میں فراخی آگئی : 9 75
86 اس بچے کی فضیلت : 9 75
87 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
88 حضرت اقدس مولانا نانوتوی اور دیوبند : 11 87
89 حضرت مولانا محمد قاسم صاحب اور نانوتہ اورآپ کا شجرہ نسب : 12 87
90 شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب 19 1
91 اسراء ومعراج 24 1
92 (نقلی اور عقلی بحث) 24 91
93 اسراء و معراج کا فرق : 24 91
94 آراء مختلفہ دربارۂ معراج : 24 91
95 آغازِمعراج : 24 91
96 تعین ِسال( زمان ِسفر معراج) : 25 91
97 تعین ِماہ : 25 91
98 تعین ِرات : 25 91
99 کیفیت سفر معراج : 25 91
100 درایت : 26 91
101 اہلِ الحاد کے استدلال رؤیا وغیرہ پر بحث : 26 91
102 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 28 91
103 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 29 91
104 شبِ معراج 31 1
105 دُعائے مشائخ درشب ِبراء ت 33 1
106 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 35 1
107 ماہِ شعبان کی فضیلت : 35 106
108 شبِ براء ت کی فضیلت : 35 106
109 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 36 106
110 ایک اعتراض اور اس کا جواب : 36 106
111 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 37 106
112 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 38 106
113 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 38 106
114 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 39 106
115 انتقال پر ملال 39 1
116 اقبا ل کے آئینۂ گفتار میں 40 1
117 فرنگی تہذیب و جمہور یت کے خدوخال 40 116
118 عراق وایران کی جنگ : 40 116
119 شاہ فیصل کا قتل : 41 116
120 کویت پر صدام کا حملہ : 41 116
121 عراق کے بعد افغانستان آئیے : 45 116
122 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 49 1
123 دعاء کی افادیت و اہمیت 51 1
124 دینی مسائل 58 1
125 ( سجدہ سہو کا بیان ) 58 124
126 سجدہ سہو کا طریقہ : 58 124
127 سجدہ سہو کے چندمسائل : 58 124
128 سجدہ سہو واجب ہونے نہ ہونے کا ضابطہ : 59 124
129 سجدہ سہو کے تفصیلی مواقع : 59 124
130 (١) نیت باندھنا اور ثناء پڑھنا : 59 129
131 (٢) قرا ء ت کرنا : 59 129
132 (٣) رکوع کرنا : 60 129
133 (٤) سجدہ کرنا : 61 129
134 (٥) تعدیل ِارکان : 61 129
135 (٦) قعدہ کرنا : 61 129
136 (٧) التحیات پڑھنا : 62 129
137 (٨) سلام پھیرنا : 62 129
138 (٩) وتر میں قنوت پڑھنا : 62 129
139 (١٠) نماز میں سوچنے لگا : 63 129
140 نماز میں شک ہونا : 63 124
141 امام کے پیچھے سجدہ سہو کے مسائل : 64 124
Flag Counter