Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004

اكستان

44 - 66
موند لینا دانشمندی نہیں ،کسی ماہر نبض شناس حکیم کے مشوروں کو قابل التفات نہ سمجھنا خود اپنی ہلاکت کو دعوت دینا ہے ۔
	مغربی تہذیب اور اس کی جمہوریت واشتراکیت کی وسیسہ کاری اوراس کا طویل دلخراش دور جبر واستبداد آج ہمارے سامنے ہے جہاں نہ قدروں کی کوئی قیمت ہے نہ اصولوں کی ۔ سچ تو یہ ہے کہ قدروں اوراصولوں کا احترام دین ومذہب سے ہم آہنگ سیاست کے دائرہ عمل میں ہی مل سکتا ہے اس سے دوری کا مطلب اقبال کی زبان سے سنئے۔
جلال پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو 		جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
	آج غیروں کی بات تو چھوڑ ئیے بلکہ دین مذہب سے بیگانہ مسلم حکمرانوں کے طرز جہانبانی کو دیکھیے تو چنگیزیت بھی شرمندہ نظرآتی ہے اس لیے کہ سیاست دین کے اصول و آئین سے بے بہرہ ہے۔
سخت باریک ہیں امراض ِاُمم کے اسباب 		کھول کر کہیے تو کرتا ہے بیاں کوتاہی
	چنگیزی نظام ہو یا جمہوری نظام اقبال کی نظر میں ابلیسی نظام عمل کو بروئے کار لانے کی ایک سازش ہے جس کااظہار ابلیس کی عرض داشت میں اس طرح فرمایا  :
جمہور کے ابلیس ہیں اربابِ سیاست		باقی نہیں اب میری ضرورت تہ افلاک
	اگر اتنی بات سمجھ آجائے تو یہ حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی کہ سیاست دین کے بغیر اقوام ِعالم کی بہتری کا سامان فراہم نہیں کر سکتی۔
دشت جمہوریت و عرصۂ آزادی بھی 		قفسِ شاخِ گلستاں ہے اِسے کیا کہیے
	جمہوریت کے وسیع بیاباں اور آزادی کے کھلے میدان ، انسانیت کی تباہی کے ایسے ہی سامان ہیں جیسے پرندوں کو زیر دام لانے کے لیے چمن کی ہری بھری شاخوں پر آویزاں خوبصورت قفس۔ 
	اسی دشت جمہوریت اور عرصۂ آزادی میں پوری دنیا خصوصاً مسلم دنیا کو بزورِطاقت بسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔چاہے کشتوں کے پشتے لگ جائیں ۔ سوچیے! اسی جمہوریت کے قیام کی خاطر صرف چند دنوں میں جو اب بھی جاری ہے ایک اندازے کے مطابق ٣٠ ہزار عراقی فوجی، ٨ہزار عام عراقی شہری ہلاک ہوگئے اور ٢٠ ہزارزخمی ہو کر ہسپتالوں میں بے بسی کی تصویر بن گئے ۔املاک کا جو ضیا ہوا امکانات اور عمارتیں جو منہدم ہو کر ملبوں میںتبدیل ہو گئیں ان کی تصاویر کو اخباروں اور ٹی وی چینلوں نے دنیا کے سامنے پیش کرنے کو اپنا اہم کارنامہ تصور کیا۔ 
تہذیب کا کمال شرافت کا ہے زوال 		غارت گری جہاں میں ہے اقوام کی معاش
	یہ وہی اقوام ہیں جنہیں امریکہ کی سیکورٹی کونسل میں حق استرداد (ویٹو پاور) حاصل ہے اور اسی سیکورٹی کونسل کی سرپرستی میں عراق اُجڑا ، لٹا ، برباد ہوا اور آج بھی ہو رہا ہے جس کو ١٩٧٥ء کے بعد خوب نوازا گیا تھا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
52 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 48 51
73 اس شمارے میں 3 1
74 حرف آغاز 4 1
75 درس حدیث 6 1
76 حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود کی فضیلت 6 75
77 انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : 10 75
78 یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : 10 75
79 حضرت عمر ...... فتنوں کے آگے دیوار : 7 75
80 حضرت حذیفہ کی تصدیق کرنے کا حکم : 7 75
81 اپنا خلیفہ نامزد نہ کرنے کی وجہ : 7 75
82 حضرت محمد ابن مَسلَمہ کی فضیلت : 7 75
83 ایک خاتون کی رسول اللہ ۖ کی خدمت میں نکاح کی پیش کش : 8 75
84 صحابہ کرام کی غربت : 8 75
85 بعد میں فراخی آگئی : 9 75
86 اس بچے کی فضیلت : 9 75
87 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
88 حضرت اقدس مولانا نانوتوی اور دیوبند : 11 87
89 حضرت مولانا محمد قاسم صاحب اور نانوتہ اورآپ کا شجرہ نسب : 12 87
90 شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب 19 1
91 اسراء ومعراج 24 1
92 (نقلی اور عقلی بحث) 24 91
93 اسراء و معراج کا فرق : 24 91
94 آراء مختلفہ دربارۂ معراج : 24 91
95 آغازِمعراج : 24 91
96 تعین ِسال( زمان ِسفر معراج) : 25 91
97 تعین ِماہ : 25 91
98 تعین ِرات : 25 91
99 کیفیت سفر معراج : 25 91
100 درایت : 26 91
101 اہلِ الحاد کے استدلال رؤیا وغیرہ پر بحث : 26 91
102 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 28 91
103 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 29 91
104 شبِ معراج 31 1
105 دُعائے مشائخ درشب ِبراء ت 33 1
106 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 35 1
107 ماہِ شعبان کی فضیلت : 35 106
108 شبِ براء ت کی فضیلت : 35 106
109 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 36 106
110 ایک اعتراض اور اس کا جواب : 36 106
111 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 37 106
112 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 38 106
113 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 38 106
114 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 39 106
115 انتقال پر ملال 39 1
116 اقبا ل کے آئینۂ گفتار میں 40 1
117 فرنگی تہذیب و جمہور یت کے خدوخال 40 116
118 عراق وایران کی جنگ : 40 116
119 شاہ فیصل کا قتل : 41 116
120 کویت پر صدام کا حملہ : 41 116
121 عراق کے بعد افغانستان آئیے : 45 116
122 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 49 1
123 دعاء کی افادیت و اہمیت 51 1
124 دینی مسائل 58 1
125 ( سجدہ سہو کا بیان ) 58 124
126 سجدہ سہو کا طریقہ : 58 124
127 سجدہ سہو کے چندمسائل : 58 124
128 سجدہ سہو واجب ہونے نہ ہونے کا ضابطہ : 59 124
129 سجدہ سہو کے تفصیلی مواقع : 59 124
130 (١) نیت باندھنا اور ثناء پڑھنا : 59 129
131 (٢) قرا ء ت کرنا : 59 129
132 (٣) رکوع کرنا : 60 129
133 (٤) سجدہ کرنا : 61 129
134 (٥) تعدیل ِارکان : 61 129
135 (٦) قعدہ کرنا : 61 129
136 (٧) التحیات پڑھنا : 62 129
137 (٨) سلام پھیرنا : 62 129
138 (٩) وتر میں قنوت پڑھنا : 62 129
139 (١٠) نماز میں سوچنے لگا : 63 129
140 نماز میں شک ہونا : 63 124
141 امام کے پیچھے سجدہ سہو کے مسائل : 64 124
Flag Counter