ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004 |
اكستان |
|
انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : انھوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت کی ہی نہیںاور بجائے اس کے کہ بیعت کریں مکہ مکرمہ چلے گئے اور وہاں پناہ پکڑے رہے اور مکہ مکرمہ میںرہتے رہے حتی کہ یزید کا انتقال ہوا۔ یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : جب یزید کی موت ہوئی تو پھر اس کے بعد ان کی حکومت قائم ہوگئی اور وہ ساری دنیا پر چھا گئے حتی کہ شام وغیرہ میں بھی بنواُمیہ کی حکومت ختم ہوگئی جوان کا دارالخلافہ تھا بس یہ رہ گئے، پھر فلسطین کے علاقہ میں ایک جگہ سے جتنے بنو اُمیہ تھے وہ جمع کردئیے گئے وہاں سے پھر اُبھرنے شروع ہوئے ہیں ۔مروان اورپھر مروان کا بیٹا عبدالملک بن مروان اور عبدالملک کا جنرل حجاج ابن یوسف ۔ ان لوگوں نے پھر دوبارہ از سرِ نو حکومت اپنی قائم کی ہے ورنہ روئے زمین سے بنواُمیہ کی حکومت ختم ہوگئی تھی اور عبداللہ ابن زبیر کی حکومت اس دور میںگیارہ سال رہی ہے تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے بھی بہت فضائل ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت میںان کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین۔اختتامی دعائ.................. نفیس بُک بائنڈرز ہمارے یہاں ''ڈائی دار اور لیمینیشن والی جلد''بنانے کا کام انتہائی معیاری طورپر کیا جاتا ہے نیز قرآن مجید کی اعلیٰ قسم کی ''بکس والی جلد''بھی خوبصورت انداز میں بنائی جاتی ہے ۔ہمارے یہاں رَوٹا مشین پر ''کلر پرنٹنگ''(ٹائٹل وغیرہ کی چھپائی) کا کام بھی دیدہ زیب اور بازار سے رعایتی نرخ پر کیا جاتا ہے۔ مناسب نرخ پر معیاری جلد سازی اور طباعت کے لیے رجوع فرمائیں 6/ 16 ٹیپ روڈ نزد مین گیٹ گھوڑاہسپتال لاہورپروپرائیٹر : محمد سلیم و محمد ندیم موبائل نمبر : 0300-4293479 , 0300-9464017 فون نمبر : 042-7322408