Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004

اكستان

43 - 66
حق ٹھہرا کر کھلے عام اس کی حمایت کرتا ہے۔
	لیکن اگر اتفاق سے انڈونیشیا میں مسلم اور عیسائی فساد میں عیسائیوں کو کچھ گزند پہنچ جاتاہے تو فوراً تحفظِ حقوقِ انسانی کا واویلا مچا کر عالمی امن فوج لگا دی جاتی ہے اور مشرقی تیمور کو محفوظ علاقہ اور علیحدہ ملک بناد یا جاتا ہے ۔اس جابرانہ طرزِ عمل پر دنیا کی تمام مسلم قوموں اور امن پسند لوگوں نے فلسطین میں یہودیوں کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کرکے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس ظلم اور ناانصافی کے باوجود اگر کسی نے اپنے ہونٹ سی لیے یا اقوام متحدہ کے ہر رَول کی حمایت کی یا اُن کا ساتھ دیا تو وہ تھے ہر طبقہ کے امراء فرمانروا 
تری حریف ہے یا رب سیاست ِافرنگ		مگر ہیں اُس کے پجاری فقط امیر ورئیس
 	آج دنیا کو شکوہ تو انھیں حکمرانوں سے ہے جو کچھ نہ جانتے ہوئے بھی اس خوش فہمی کے شکار ہیں کہ ہم دانشور اور روشن دماغ ہیں اور ہمارے فیصلوں کے خلاف اُنگشت نمائی کرنے والے آج کے تقاضوں سے ناواقف بلکہ بنیاد پرست یا دہشت گرد لوگ ہیں۔
	آج کے مسلم حکمرانوں کے طریقۂ کار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انھیں اس بات کا یقین نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی عزت وذلت اور موت وحیات کامالک ہے بلکہ وہ اپنی پناہ گاہ ، مقاصد کاحصول ، مناصب کا تحفظ اور زندگی کی ضمانت  دشمنان ِاسلام کی صفوں میں تلاش کررہے ہیں اور ظالم کے ساتھ تعاون کو اپنا منصبی فرض سمجھ کر اپنوں پر ستم رانیاں کر رہے ہیں ایسے لوگ گوش ہوش سے صادق ومصدوق  ۖ  کا یہ فرمان بھی سن لیں ''من اعان ظالما سلّطہ اللّٰہ علیہ '' (ابن کثیر )جو شخص کسی ظالم کے ظلم میں اُس کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کو اسی پر مسلط کردیتا ہے ۔اس کی شہادت آج تو بالکل عیاں ہے اور ظالم کے ظلم کی حمایت کے حق میں نوشتۂ دیوار ہے۔ آج کے مسلم حکمراں اسے پیشِ نظر رکھ کر اپنا محاسبہ کرلیں اورا س پر بھی نظررکھیں کہ آپ کے لیے اقوامِ متحدہ کی حیثیت کیا ہے؟ اور کیا ہو سکتی ہے؟
	اقوامِ متحدہ جو تحلیل شدہ مجلس اقوام کا دوسرا نام ہے اس کی حیثیت و حقیقت علامہ نے یوں بیان کی تھی۔
من ازیں بیش ندانم کہ کفن دزدے چند		بہر تقسیمِ قبور انجمنے ساختہ اند
	میں اِس کی حقیقت اس سے زیادہ نہیں سمجھتا کہ چند کفن چوروں نے قبروں کی تقسیم کے واسطے ایک انجمن بنالی ہے اور یہ کفن چور وہی پانچ افراد ہیں جنہیں سلامتی کونسل (Security Council) میں ویٹو پاور (Weto Power) حاصل ہے۔ یہ ویٹو پاور خود جمہوریت کا مذاق ہے کہ محض ایک مخالف شخص سلامتی کونسل کی متفقہ قراردادوں پر خط ِتنسیخ پھیر دیتا ہے اور اکثریت ایک مخالف شخص کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہے.......... اس حقیقت کو جان بوجھ کر نظرانداز کردینا اور تاریخ کو سلوٹوں میں نہاں اور آج کی خون آشام شام وسحر سے عیاں واقعات ومشاہدات سے آنکھیں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
52 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 48 51
73 اس شمارے میں 3 1
74 حرف آغاز 4 1
75 درس حدیث 6 1
76 حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود کی فضیلت 6 75
77 انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : 10 75
78 یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : 10 75
79 حضرت عمر ...... فتنوں کے آگے دیوار : 7 75
80 حضرت حذیفہ کی تصدیق کرنے کا حکم : 7 75
81 اپنا خلیفہ نامزد نہ کرنے کی وجہ : 7 75
82 حضرت محمد ابن مَسلَمہ کی فضیلت : 7 75
83 ایک خاتون کی رسول اللہ ۖ کی خدمت میں نکاح کی پیش کش : 8 75
84 صحابہ کرام کی غربت : 8 75
85 بعد میں فراخی آگئی : 9 75
86 اس بچے کی فضیلت : 9 75
87 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
88 حضرت اقدس مولانا نانوتوی اور دیوبند : 11 87
89 حضرت مولانا محمد قاسم صاحب اور نانوتہ اورآپ کا شجرہ نسب : 12 87
90 شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب 19 1
91 اسراء ومعراج 24 1
92 (نقلی اور عقلی بحث) 24 91
93 اسراء و معراج کا فرق : 24 91
94 آراء مختلفہ دربارۂ معراج : 24 91
95 آغازِمعراج : 24 91
96 تعین ِسال( زمان ِسفر معراج) : 25 91
97 تعین ِماہ : 25 91
98 تعین ِرات : 25 91
99 کیفیت سفر معراج : 25 91
100 درایت : 26 91
101 اہلِ الحاد کے استدلال رؤیا وغیرہ پر بحث : 26 91
102 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 28 91
103 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 29 91
104 شبِ معراج 31 1
105 دُعائے مشائخ درشب ِبراء ت 33 1
106 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 35 1
107 ماہِ شعبان کی فضیلت : 35 106
108 شبِ براء ت کی فضیلت : 35 106
109 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 36 106
110 ایک اعتراض اور اس کا جواب : 36 106
111 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 37 106
112 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 38 106
113 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 38 106
114 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 39 106
115 انتقال پر ملال 39 1
116 اقبا ل کے آئینۂ گفتار میں 40 1
117 فرنگی تہذیب و جمہور یت کے خدوخال 40 116
118 عراق وایران کی جنگ : 40 116
119 شاہ فیصل کا قتل : 41 116
120 کویت پر صدام کا حملہ : 41 116
121 عراق کے بعد افغانستان آئیے : 45 116
122 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 49 1
123 دعاء کی افادیت و اہمیت 51 1
124 دینی مسائل 58 1
125 ( سجدہ سہو کا بیان ) 58 124
126 سجدہ سہو کا طریقہ : 58 124
127 سجدہ سہو کے چندمسائل : 58 124
128 سجدہ سہو واجب ہونے نہ ہونے کا ضابطہ : 59 124
129 سجدہ سہو کے تفصیلی مواقع : 59 124
130 (١) نیت باندھنا اور ثناء پڑھنا : 59 129
131 (٢) قرا ء ت کرنا : 59 129
132 (٣) رکوع کرنا : 60 129
133 (٤) سجدہ کرنا : 61 129
134 (٥) تعدیل ِارکان : 61 129
135 (٦) قعدہ کرنا : 61 129
136 (٧) التحیات پڑھنا : 62 129
137 (٨) سلام پھیرنا : 62 129
138 (٩) وتر میں قنوت پڑھنا : 62 129
139 (١٠) نماز میں سوچنے لگا : 63 129
140 نماز میں شک ہونا : 63 124
141 امام کے پیچھے سجدہ سہو کے مسائل : 64 124
Flag Counter