ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004 |
اكستان |
|
آئی کیونکہ شہتوت کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ تو فرمایا شہتوت کو یوں پڑھو ''شہ توت خورد'' اب بات سمجھ میں آئی کہ وزیر کا روزہ واقعی نہیں ٹوٹا کیونکہ توت تو بادشاہ نے کھائے ہیں وزیر نے نہیں کھائے ''۔ ایک مرتبہ فرمایا '' اَ بَاحَنیفة نِ الشطرنج وھو الشافعی'' اس کا مطلب بتائو ؟ اس کا مہمل ساترجمہ یوں ہے کہ ''ابو حنیفہ نے شطرنج کو اور وہ شافعی ہیں''۔ کچھ بات سمجھ نہ آئی تو فرمایا یہ جملہ بالکل صحیح ہے لیکن ابا حنیفة کو یوں لکھو'' اَبَاحَنِیْ فَتَی نِ الشطرنج '' تو بات واضح ہو جائے گی چنانچہ اس طرح لکھنے سے بات واضح ہو گئی یعنی '' ایک جوان نے میرے لیے شطرنج کو جائز قرار دیا اور وہ شافعی ہیں''۔ ان ادبی لطائف سے قارئین گرامی پر واضح ہوگیا ہوگا کہ مولانا کا انداز ِتدریس کتنا دلچسپ اور ادبی لطائف سے معمور ہوتا تھا۔ مولانا کے پاس بڑے بڑے طبیب مشورے کے لیے آتے تھے اور میرے خیال میں کچھ کیمیا گر بھی سونا بنانے کا گر پوچھنے کے لیے حاضرخدمت ہوتے تھے۔ چونکہ میرا بچپن تھا اس لیے مولانا سے کتابی سبقوں کے علاوہ کوئی فیض حاصل نہ کرسکا،مولانا اکثر وبیشتر عصر کی نماز کے بعد مجھے اور ایک دوسا تھیوں کو ساتھ لیتے اور اوکاڑہ شہر سے باہر نہر لوئر باری دوآب کی جانب نکل جاتے راستہ میں مختلف خود رَو بوٹیوں کے نام بتاتے اور اُن کے خواص ذہن نشین کراتے اور فرماتے انہیں یاد کرلو بہت مفید چیزیں ہیں زندگی میں کام آئیں گی۔ آج اگر دستارِ قاضی نامی بوٹی کا تعارف کرایا ہے تو دوسرے دن برمی بوٹی، مُنڈی بوٹی زیرِ بحث ہیں لیکن ہم اپنی لا اُبالی طبیعت کی وجہ سے تمام باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے باہر نکال دیتے اور تہی دستانِ قسمت راچہ سود از رہبرِ کامل خضر از آبِ حیواں تِشنہ می آرد سکندر را کا مصداق بنتے رہے۔ آپ علومِ عالیہ کے ساتھ ساتھ علومِ آلیہ کے بھی ماہر تھے۔ علم طب ، علم نجوم ، علم ہیئت جیسے علوم آپ کے سامنے دست بستہ کھڑے رہتے تھے ۔ لیکن آپ کا اصل مقصد و مشن علومِ دینیہ عالیہ کی ترو یج و ا شاعت تھا اور اپنے اس مقصد میں مولانا مرحوم نہ صرف کامیاب رہے بلکہ کامیاب ترین ثابت ہوئے۔ ملکِ پاکستان کے بڑے بڑے علماء و محدثین کو آپ سے شرفِ تلمذ حاصل تھا جن میںشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یٰسین صابر صاحب ملتان، مفتی محمد سلمان صاحب مرحوم سابق شیخ الحدیث دارالعلوم ربانیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،مولانا عبدالعزیز صاحب شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ الٰہ آباد ضلع قصور ،مناظر اسلام مولانا عبدالرحمن اوکاڑوی مہتمم مد رسہ مخزن العلوم ٹائون شپ، حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب جامعہ مدنیہ لاہور ،