Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004

اكستان

20 - 66
میں ہی عالمِ بے بدل اور زہد واتقاء کے پیکر ِ بے مثل بن گئے تھے۔ آپ صرف علومِ دینیہ کے ہی ماہر نہ تھے بلکہ علم ہیٔت اور طب ِیونانی میں بھی آپ کو کامل دستگاہ حاصل تھی۔
	مولانا مرحوم ١٩٥٦ء میں جامعہ رشیدیہ ساہیوال کو خیر باد کہہ کر جامعہ محمودیہ عید گاہ اوکاڑہ میں تشریف لے آئے اور تدریس کتب کی ذمہ داری سنبھالی ۔ میرے والد صاحب نے مجھے مولانا کے سپرد کردیا۔ اُس وقت بندہ کی عمر دس برس سے زیادہ نہ تھی۔ بندہ تقریباً پانچ سال تک مولانا کے ساتھ رہا۔ بچہ ہونے کی وجہ سے مولاناکے گھر کے کام کاج بھی بندہ کے سپرد تھے۔ جس طرح مولانا مجھ پر شفیق تھے مولاناکی اہلیہ مرحومہ بھی بندہ سے نہایت شفقت کا سلوک کرتی تھیں ۔ مولانا کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا مفتی عبدالرشید صاحب مر حو م مجھ سے تقریباً پانچ سال چھوٹے تھے اور میرے ہمجولیوں میں شامل تھے ۔مولانامرحوم کے چھوٹے بچوں کو اپنی گود میں کھلانے کا شرف بھی حاصل رہا ۔ الغرض بندہ کو مولانا مرحوم اپنے گھر کا فرد خیال کرتے تھے اور شفقت کا معاملہ فرماتے تھے۔ میںنے ابتدائی فارسی سے لے کرشرح جامی ، کنزالدقائق تک تمام کتب مولانا مرحوم سے پڑھیں۔
	مولانا کا اندازِ تدریس نہایت دلکش اور جاذب ہوتا تھا۔ دورانِ سبق طنزومزاح کی باتیں بھی خوب فرماتے تھے ۔ اس لیے آپ کے سبق میں بوریت اور یبوست نامی کوئی چیز نہ ہوتی تھی۔ بات سمجھانے کا انداز بہت عمدہ اور دلنشیں ہوتا تھا۔ ہر طالب علم آپ کے اندازِ تدریس سے یکساں فائدہ اُٹھاتا تھا۔ کند ذہن طلباء بھی سبق کو سمجھ کر اُٹھتے تھے ۔ میں بچپن میںخاصا شریر واقع ہوا تھا ۔ مولانا میری شرارتوں کو برداشت کرتے اور بعض اوقات محظوظ بھی ہوتے اور فرماتے : افضل بہت شریر ہے اس لیے سبق خوب یاد کر لیتا ہے۔
	دورانِ تدریس مولانا ادبی لطائف بھی سناتے رہتے تھے جن سے ذہین طلبا کو بہت فائدہ پہنچتا تھا ۔اُن میں سے چند ایک لطائف قارئین کی نذر کرتا ہوں تاکہ اُنہیں مولانا کے ادبی ذوق کو پہچاننے اور جاننے کا موقع ملے  : 
 ایک مرتبہ فرمایا : ''مردہ بدریامی رود و شلغم می خورد''، اس کا مطلب بتائو ؟ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ مردہ دریا میں بہتا جارہاہے اور شلغم کھا رہا ہے۔بظاہر بات بے معنی سی لگتی ہے ۔ کافی غور و خوض کے بعد جب بات سمجھ نہ آئی تو فرمایا : شلغم کو ''شل غم'' پڑھو بات سمجھ آ جائیگی۔ جب ایسا کیا تو بات سمجھ آگئی یعنی مردہ کی لاش دریا میں بہتی جا رہی ہے اور ایک فالج زدہ آدمی کو اس بات کا دکھ ہے کہ وہ دریا میں کود کر لاش کو باہرنہیں نکال سکتا کیونکہ اُس کے لیے چلنا پھر نادشوار ہے۔
ایک مرتبہ فرمایا: ''وزیرروزہ داشت و شہتوت خورد روزۂ اونہ گسست ''ا س کا مطلب بتائو۔ اس کا بظاہرترجمہ یوں ہے کہ وزیر نے روزہ رکھاا ور شہتوت کھائے مگر اس کا روزہ نہ ٹو ٹا۔ ہمیں بات سمجھ نہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
52 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 48 51
73 اس شمارے میں 3 1
74 حرف آغاز 4 1
75 درس حدیث 6 1
76 حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود کی فضیلت 6 75
77 انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : 10 75
78 یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : 10 75
79 حضرت عمر ...... فتنوں کے آگے دیوار : 7 75
80 حضرت حذیفہ کی تصدیق کرنے کا حکم : 7 75
81 اپنا خلیفہ نامزد نہ کرنے کی وجہ : 7 75
82 حضرت محمد ابن مَسلَمہ کی فضیلت : 7 75
83 ایک خاتون کی رسول اللہ ۖ کی خدمت میں نکاح کی پیش کش : 8 75
84 صحابہ کرام کی غربت : 8 75
85 بعد میں فراخی آگئی : 9 75
86 اس بچے کی فضیلت : 9 75
87 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
88 حضرت اقدس مولانا نانوتوی اور دیوبند : 11 87
89 حضرت مولانا محمد قاسم صاحب اور نانوتہ اورآپ کا شجرہ نسب : 12 87
90 شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب 19 1
91 اسراء ومعراج 24 1
92 (نقلی اور عقلی بحث) 24 91
93 اسراء و معراج کا فرق : 24 91
94 آراء مختلفہ دربارۂ معراج : 24 91
95 آغازِمعراج : 24 91
96 تعین ِسال( زمان ِسفر معراج) : 25 91
97 تعین ِماہ : 25 91
98 تعین ِرات : 25 91
99 کیفیت سفر معراج : 25 91
100 درایت : 26 91
101 اہلِ الحاد کے استدلال رؤیا وغیرہ پر بحث : 26 91
102 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 28 91
103 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 29 91
104 شبِ معراج 31 1
105 دُعائے مشائخ درشب ِبراء ت 33 1
106 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 35 1
107 ماہِ شعبان کی فضیلت : 35 106
108 شبِ براء ت کی فضیلت : 35 106
109 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 36 106
110 ایک اعتراض اور اس کا جواب : 36 106
111 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 37 106
112 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 38 106
113 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 38 106
114 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 39 106
115 انتقال پر ملال 39 1
116 اقبا ل کے آئینۂ گفتار میں 40 1
117 فرنگی تہذیب و جمہور یت کے خدوخال 40 116
118 عراق وایران کی جنگ : 40 116
119 شاہ فیصل کا قتل : 41 116
120 کویت پر صدام کا حملہ : 41 116
121 عراق کے بعد افغانستان آئیے : 45 116
122 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 49 1
123 دعاء کی افادیت و اہمیت 51 1
124 دینی مسائل 58 1
125 ( سجدہ سہو کا بیان ) 58 124
126 سجدہ سہو کا طریقہ : 58 124
127 سجدہ سہو کے چندمسائل : 58 124
128 سجدہ سہو واجب ہونے نہ ہونے کا ضابطہ : 59 124
129 سجدہ سہو کے تفصیلی مواقع : 59 124
130 (١) نیت باندھنا اور ثناء پڑھنا : 59 129
131 (٢) قرا ء ت کرنا : 59 129
132 (٣) رکوع کرنا : 60 129
133 (٤) سجدہ کرنا : 61 129
134 (٥) تعدیل ِارکان : 61 129
135 (٦) قعدہ کرنا : 61 129
136 (٧) التحیات پڑھنا : 62 129
137 (٨) سلام پھیرنا : 62 129
138 (٩) وتر میں قنوت پڑھنا : 62 129
139 (١٠) نماز میں سوچنے لگا : 63 129
140 نماز میں شک ہونا : 63 124
141 امام کے پیچھے سجدہ سہو کے مسائل : 64 124
Flag Counter