ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2004 |
اكستان |
|
ور دنیا کی جہالت کے اندھیرے کو ختم کریں انسانوں کو ان کے اصل مقام اورخالق سے متعارف کرائیں ۔ بس میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے آنکھ میں بھی دوتین دن سے تکلیف ہے سوجی ہوئی ہے، مولانا محمود میاں صاحب کا حکم تھا کہ چند باتیں آپ کو عرض کروں، بس میں یہی کہناچاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو منتخب کیا ہے ہزاروں اورلاکھوں انسانوں میں سے ،پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ بستے ہیں اُن میں سے چند ہزار کو اللہ منتخب کرتا ہے اپنے دین کے لیے اور اس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تو یہ اللہ کا انتخاب ہے۔ بڑے سے بڑے ڈاکٹر کو آپ دیکھیں اُس کو کس لیے منتخب کیا ہے وہ جاتے ہیں مریضوں کا پیشاب پاخانہ دیکھتے ہیں چیڑ پھاڑ کرتے ہیں اس کی زندگی کیا ہے ؟ بڑے بڑے سائنسدان ہیں چاند پر جاتے ہیں تو وہاں کی مٹی پر ہی پتھر پرہی تحقیق کرتے ہیں ۔خدا نے انسانوں کو کہاں کہاں لگا رکھا ہے کسی کو پہاڑ توڑنے پر کسی کو میزائل بنانے پر کسی کو یہ کرنے پر ۔مگر ہمیں ہماری بغیر کسی اہلیت کے خدانے منتخب کر لیا قرآن پڑھنے کے لیے احادیث کو پڑھنے کے لیے اس کو سمجھنے کے لیے علم دین حاصل کرنے کے لیے، یہ کتنا بڑا خدا کاانعام ہے ہمارے اُوپر تو خدا کاجو انعام اور احسان ہے اس کا صحیح معنی میں شکرانہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو دلی طورپر اس کے لیے خاص کر لیں کہ ہمیں دُنیا میں اسے سیکھنا بھی ہے عملی زندگی میں بھی لانا ہے پھیلانا بھی ہے اور اسے غالب بھی کرنا ہے۔ یہ اگر ہم مٹھی بھر حضرات اس بات کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کرلیں تو انشاء اللہ پھر اللہ کے لیے کوئی بعید نہیںہے اور ہمارا ایمان ہے یقین ہے کہ کل سورج نکلے گا اسی طرح یقین ہے کہ وہ وقت بہت جلدی آئے گا جب ہر کچے پکے گھر میں اسلام داخل ہوگا ۔اللہ تعالیٰ ہم کو لوگوں تک دین ِاسلام پہنچانے کاذریعہ بنادے بس یہی چند باتیں تھیں ۔وماعلینا الاالبلاغ المبین۔