Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

28 - 65
(اس کے لیے قیامت کے روز ) میں آپ کو کہاں تلاش کروں؟ آپ نے فرمایا تم سب سے اول مجھے پل صراط پر ڈھونڈ نا ۔میں نے کہا اگر میں آپ کو پل صراط پر نہ پائوں (تو پھر کہاں تلاش کروں؟) آپ نے فرمایا تو پھر مجھے میزان کے پا س تلاش کرنا ! میں نے عرض کیا اور اگر میں میزان کے پا س بھی آپ کو نہ پا سکوں تو پھر کہاں تلاش کروں؟ آپ نے فرمایا توپھر مجھے حوض کے پاس دیکھنا ! کیونکہ میں اس وقت ان تین مقامات سے دُور کہیں نہ جائوں گا۔
عن المغیرة بن شعبة قال قال رسول اللّٰہ ۖ شعار المؤمنین یوم القیٰمة علی الصراط رب سلم سلم۔ (ترمذی )
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ  ۖ نے فرمایا کہ قیامت کے دن پل صراط پر اہلِ ایمان کا شعار (یعنی اُن کا امتیازی وظیفہ ) یہ دعائیہ کلمہ ہو گا ۔رب سلم سلم  (اے میرے پروردگار !ہمیں سلامت رکھ اور سلامتی کے ساتھ پار لگا )۔
عن حذیفة وابی ہریرة قالا قال رسول اللّٰہ ۖ ...... وترسل الامانة والرحم فیقومان جنبتی الصراط یمیناوشمالا فیمرأولکم کا لبرق قال قلت بأبی انت وامی ای شی ئٍ کمر البرق قال الم تروا الی البرق کیف یمرویرجع فی طرفة عین ثم کمر الریح ثم کمر الطیر وشد الرجال تجری بھم اعمالھم و نبیکم قائم علی الصراط یقول یارب سلم سلم حتی تعجز اعمال العباد حتی یجی ء الرجل فلا یستطیع السیر الا زحفا قال وفی حافتی الصراط کلا لیب معلقة مامورة تأخذ من اُمرت بہ فمخدوش ناج ومکردس فی النار۔ (مسلم)
حضرت حذیفہ اور حضر ت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما ( میں سے ہر ایک ) بیان کرتے ہیں رسول اللہ  ۖ نے فرمایا .... (پل صراط پر سے گزرنے کے وقت) امانت اور رحمی رشتہ (مثالی صورت میں ) چھوڑے جائیں گے تو وہ پل صراط کے دائیں اور بائیں (یعنی ایک دائیں جانب اور دوسرابائیں جانب ) کھڑے ہو جائیں گے ۔پھر تم (ایمان والوں ) میں سے کوئی تو بجلی کی طرح(پل صراط پر سے)گزرے گا ۔ کہتے ہیں میں نے پوچھا میرے ماںباپ آپ پر قربان ہوں بجلی کے گزرنے کی طرح کیا چیز ہے۔ آپ نے فرمایا کیا تم نے بجلی کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ پلک جھپکنے میں کیسے گزرتی ہے اور پلٹتی ہے ۔پھر ہوا کے گزرنے کی طرح ،پھر پرندے کے گزرنے کی طرح اور پیادہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter