Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2003

اكستان

22 - 65
	والد صاحب رحمة اللہ علیہ کا حافظہ بہت قوی تھا، غیر متعلق کتابیں بھی یاد تھیں ،میں نے ان سے صرف ایک کتاب پڑھی ہے ''مقامات حریری ''ورنہ ادب کی تعلیم حضرت مولانا عبدالحق صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ سے حاصل کی ہے لیکن اگر میں والد صاحب  سے مقامات نہ پڑھتا تو لغت میں دقتِ نظر جو ہمارے ہندوپاک کا خصوصی حصہ چلا آرہا ہے نہ پیداہوتی۔
	''مقامات ''پر والدصاحب کی تعلیقات ہیں جو بیشتر  فقہ اللغة للثعالبی سے لی گئی ہیں لیکن یہ سب ان کواتنی یاد تھیں کہ مطالعہ کے لیے صرف ایک نظر ڈالاکرتے تھے اور اثناء درس تمام تفاصیل دُہرا دیا کرتے تھے ۔جو ازبر تھیں۔اسی طرح اور بھی درسی کتب پر تعلیقات ہیں جو انہوں نے پڑھائی ہیں ۔ان کے علاوہ کافی کافی ضخیم نوٹ بکیں علیحدہ ہیں ۔یہ سارا علمی ذخیرہ غیر مطبوعہ ہے ۔ 
	دوپہر کے وقت گھر جانے کے بجائے جو محلہ مغل پورہ مراد آباد میں تھا مدرسہ ہی میںوقت گزارتے اور افتا ء کا کام انجام دیتے ۔میں گھر سے کھانا لے آتا تھا ،کھانے کا وقت بھی ڈبل کاموں میں صرف فرماتے تھے کہ ظہر کے بعد کے اسباق کا مطالعہ ساتھ ساتھ فرماتے ۔انہیں شام کے سبق پڑھانے کے لیے اتنا مطالعہ کافی ہوتاتھا اور صبح کے وقت کے اسباق کا مطالعہ نماز فجر کے بعد تلاوت و ذکر بارہ تسبیح سے فراغت کے بعد چائے پیتے وقت فرماتے تھے ۔میں نے والد صاحب رحمة اللہ علیہ سے کبھی کبھی مختلف کتابوں کے مقامات بھی حل کیے ہیں ۔ جنھیں وہ بلا مطالعہ ہی زبانی حل کرادیتے تھے۔اوروہ اُستاذِ کتاب سے بہتر طرح حل ہوتاتھا ۔میں نے بھی تقریباً تمام ہی کتابیں جامعہ قاسمیہ مراد آباد میں پڑھی ہیں شمس بازغہ ،شرح چغمینی ،شرح عقائد دوانی توضیح و تلویح حضرت مولانا عَجَبْ نُورصاحب رحمة اللہ علیہ سے پڑھنے کا موقع ملا البتہ آخری دو سال سے کچھ زیادہ دارالعلوم دیوبند میں پڑھتا رہاہوں۔  			(جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 6 1
58 گورنروں کو خاص لباس کی ہدایت : 7 57
59 اندرونی اور بیرونی دونوں حالات اہم ہیں : 8 57
60 گھر میں رہتے ہوئے گھریلو کام نہ کرنے کا نقصان : 8 57
61 کافر بھی سنت پر عمل کرکے دنیا وی فائدہ اُٹھا سکتا ہے : 8 57
62 حضرت عائشہ کی علمی قابلیت : 8 57
63 اللہ کے سامنے کو ئی جواب نہیں دے سکتا : 9 57
64 رُسوائی سے حفاظت او ر اس کی وجہ : 10 57
65 رشتہ داروں سے حسنِ سلوک : 10 57
66 بے کسوں کی کفالت : 10 57
67 مہمان نوازی : 10 57
68 مہمان نوازی کیسے کرے : 11 57
69 زمینی اور سماوی مصائب پر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں : 11 57
70 حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام لینے کی وجہ : 12 57
71 اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کی طرف سے ان کو سلام : 12 57
72 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 13 1
73 خاندان اور وطن : 13 72
74 شجرۂ نسب : 13 72
75 بچپن اور تعلیم : 14 72
76 تدریسی خدمات : 15 72
77 تصانیف : 18 72
78 سیاسیات : 19 72
79 مجاہدانہ کارنامے اور شجاعت : 21 72
80 قید وبند : 21 72
81 باب : ٤ قسط : ٢٨فہمِ حدیث٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 1
82 قیامت میں حقوق العباد کا انصاف : 23 81
83 جانوروں میں بھی انصاف ہوگا : 24 81
84 نیک مومنوں پر قیامت کا دن بہت ہی ہلکا ہوگا : 25 81
85 حو ضِ کوثر : 25 81
86 عقائد میں بدعتی کو حوضِ کوثر سے ہٹا دیا جائے گا : 27 81
87 پُل صراط : 27 81
88 پُل صراط کے بعد ایک اورپُل : 29 81
89 اکمالِ دین 30 1
90 اجتہاد میں افراط وتفریط اور راہِ اعتدال : 30 89
91 آپ کے دینی مسائل 37 1
92 ( نماز کے واجبات ) 37 91
93 حاصل مطالعهــ 39 1
94 طاعت ِحق کے ثمرات : 39 93
95 حضرت عمر کا دریاء ِنیل کے نام خط : 39 93
96 دَارْبَنْ کی فتح اور سمندر کا خشک ہوجانا : 40 93
97 مدائن کی فتح او ر مجاہدین کا دِجلہ کو عبور کرنا : 43 93
98 ابومسلم خولانی کا دہکتی آگ سے سلامت نکل آنا : 47 93
99 قِیْرْوَانْ کی بناء اور ہزاروں بَرْبَرُوْں کا مسلمان ہونا : 48 93
100 شیر تابع ہوگیا : 50 93
101 وفیات 52 1
102 ٭ بقیہ : آپ کے دینی مسائل 52 91
103 تقریظ وتنقید 53 1
104 عالمی خبریں 64 1
105 غرناطہ کی فضائوں میں ٦٠٠ سال بعد اللہ اکبر کی صدا 64 104
Flag Counter