ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003 |
اكستان |
|
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ۖنے فرمایا اصفہان کے ستر ہزار یہودی (یعنی ان کی بڑی تعداد )دجال کی پیروی کرے گی اور وہ (سبز چغہ نما )طیلسان اوڑھے ہوئے ہوں گے۔ عن ابی ہریرة عن رسول اللّٰہ ۖ قال یأتی المسیح من قبل المشر ق ھمتہ المدینة حتی ینزل دبر احدٍ ثم تصرف الملائکة وجھہ قبل الشام وھنالک یھلک۔ (بخاری و مسلم) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسو ل اللہ ۖ نے فرمایا مسیح دجال مشرق کی جانب سے مدینہ (منورہ )کا قصد کرکے آئے گا یہاں تک کہ وہ اُحد پہاڑکے پیچھے پڑائو کرے گا۔ پھرفرشتے (جو اس وقت مدینہ منورہ کے پہر ہ پر مامور ہوں گے اس کومدینہ منورہ میں داخل نہ ہونے دیں گے اور )اس کو شام کی جانب موڑدیں گے اور وہیں (یعنی اس کے باب لدنامی ایک مقام میں )وہ ہلاک ہوگا۔ عن ابی بکرة عن النبی ۖ قال لا ید خل المدینة رعب المسیح الدجال لھا یومئذ سبعةابواب علی کل بابٍ ملکان۔ (بخاری ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ۖ نے فرمایا مسیح دجال کا رعب ( اور خوف ) مدینہ منورہ میں داخل نہ ہوگا (جس کا ایک باطنی سبب یہ ہو گا کہ )اس وقت مدینہ منورہ میں داخلہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازہ پر دودو فرشتے مامور ہوں گے (ان فرشتوں کی وجہ سے صفحہ نمبر 51 کی عبارت مدینہ منورہ کے اندر لوگوںکو خوف محسوس نہ ہوگا۔ عن عمر ان بن حصین قال قال رسول اللّٰہ ۖ من سمع بالدجال فلینأمنہ فواللّٰہ ان الرجل لیأتیہ وہو یحسب انہ مؤمن فیتبعہ مما یبعث بہ من الشبھات۔(ابوداود) حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو کوئی دجال کا (نکلنا ) سنے تو وہ دجال سے دُور ہی رہے (کیونکہ وہ بہت بڑا فتنہ ہوگا اوراچھے بھلے لوگوں کا اس کے فتنہ میں مبتلا ہونے کا قوی اندیشہ ہو گا )اللہ کی قسم آدمی جو اپنے مومن ہونے پر یقین رکھتا ہوگا (یعنی جس کا اچھا بھلاایمان ہو گا وہ اپنے ایمان پر مطمئن ہو کر دجال سے بات کرنے او ر تحقیق کرنے کے لیے)اس کے اس کے پاس جائے گا تو دجال دین کے بارے میں جو (عجیب و غریب شکوک و ) شبہات اُٹھائے گا ان سے متاثر ہو کر وہ دجال کی پیروی کرنے لگے گا۔