ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003 |
اكستان |
|
کن جگہوں پر نماز پڑھنا مکروہ ہے : (١) راستہ میں (٢) بیت الخلا میں اور اس کی چھت پر (٣) غسل خانہ میں اور اس کی چھت پر (٤) ٹھنڈے علاقوں میں پائے جانے والے حمام میں اور اس کی چھت پر (٥) قبرستان میں ۔ لیکن اگر قبرستان میں علیحدہ سے نماز کے لیے کوئی جگہ بنائی گئی ہو کہ وہاں کچھ نجاست نہ ہو اور سامنے کی طرف دیوار بھی کھڑی ہو جو قبروں سے اوٹ ہو تو پھر مکروہ نہیں ۔ (٦) کوڑا ڈالنے کی جگہ میں (٧) چھینی ہوئی زمین میں (٨) جانوروں کے ذبح ہونے کی جگہ میں (٩) اونٹوں کے باڑے میں (١٠) خانہ کعبہ کی چھت پر کیونکہ اس کی چھت پر چڑھنا اس کی تعظیم وادب کے خلاف ہے۔(جاری )