ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003 |
اكستان |
|
فضیلة الشیخ سیّدحبیب محمود احمد مدنی جوارِ رحمت میں ! شیخ الاسلام حضر ت اقدس سیّد حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے چھوٹے بھائی حضرت مولانا سیّد محمود احمد مدنی کے صاحبزادے شیخ الفضیلةسیّد حبیب محمود مدنی رحمة اللہ علیہ مدینہ منورہ میں ٧رمضان المبارک ١٤٢٣ ھ کو مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کی عمر ٨٦ برس ہوئی آپ حضرت مدنی کے خاندان کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔ جنت البقیع میں آ پ کو تدفین کی سعاد ت نصیب ہوئی ۔اس عظیم خاندانی حادثہ پر اہل ادارہ حضرت اقدس السیّدمولانا اسعد صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت اقدس مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں نیز ان کے توسط سے مرحوم سیّد صاحب کے صاحبزادگان کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ حضرت سیّد صاحب کی دینی خدمات کو قبول فرما کر جنت الفردوس کا اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر پسماندگان کوصبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔حضرت سیّد صاحب کا مختصر تعارف اور خدمات ''ندائے شاہی'' کے توسط سے ہم قارئین کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں : سیّد صاحب مرحوم نہایت رعب اور دبدبہ کے آدمی تھے ۔ ساتھ میں اللہ تعالیٰ نے بے مثال تدبر و فراست اور حسن انتظا م کی دولت سے بھی سرفرازفرمایا تھا ۔عرصۂ دراز تک مدینہ منورہ کی مجلس اوقاف کے نگراں رہے اور متعدد تعمیری منصوبے آپ کی نگرانی میںتکمیل کو پہنچے ،حرم نبوی کے انتظامات میں بھی آپ کا دخل رہا اسی طرح مدینہ منورہ کے تاجروں کی انجمن کے آ پ سربراہ تھے ،حرم شریف کی نئی توسیع کے بعد اس کے اطراف میں متعدد عالی شان ہوٹل آپ کی ملکیت میں تھے جن میں سے کئی ہوٹل اس وقت بھی زیر تعمیر ہیں ۔ آپ کو فطری طورپر علمی مشاغل اور کتابوں کی فراہمی اوران کی اشاعت و طباعت سے دل چسپی تھی ،مدرسہ علوم شرعیہ کو اپنی ذاتی توجہ سے بام عروج تک پہنچایا اور خود اپنے مکان میںایک عظیم لائبریری قائم فرمائی جو مختلف علوم و فنون کی ہزاروں کتابوں اور نادرونایاب مخطوطات پر مشتمل ہے آپ نے ہزاروں ریال کے صرفہ سے متعدد غیر مطبوعہ مخطوطات کی شاندار اشاعت کا انتظام فرمایا جن میں مدینہ منورہ کی سب سے قدیم تاریخی کتاب '' تاریخ المدینة المنورة لابن شبة ''اور علامہ سمہودی کی ''خلاصة الوفا '' (٢جلد یں ) او ر علامہ فیروز آبادی کی'' المغانی المطابہ'' (٤جلد)اور سیرت مقدسہ کی متعد د کتابیں شامل ہیں ۔اسی طرح ٣جلدوں میں ''الفقہ الحنفی وادلة ''کی اشاعت کا نظم کیا ہے جو فقہ حنفی کے مستدلات پر ایک قیمتی کتاب ہے یہ سب کتابیں آپ نے اپنے صرفہ سے چھپوائیں او ر پھر انھیں اہل علم میں مفت تقسیم فرمایا ،غیر مطبوعہ مخطوطہ کتابوں کی طباعت سے آپ کو کس قدر دلچسپی تھی اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ علامہ عینی کی تحریر کردہ طحاوی شریف کی شرح ''نخب الافکار ''ابھی تک دنیا میں