Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003

اكستان

42 - 66
نے دارالعلوم ہی کے حلقہ میں ایک جماعت بنائی اس کا نام ''ثمرة التربیہ'' یعنی تربیت کا پھل تجویز فرمایا۔بظاہر اس کا مقصد دارالعلوم کے مالی مفاد کے لیے فضلاء اورہمدردان ِدارالعلوم سے رابطہ رکھنا تھا(اسیرانِ مالٹا ص٩) ۔ اصل مقصد ایسے با حوصلہ افراد کی تنظیم تھا جو قیام دارالعلوم کے مقصد١٨٥٧ء کی تلافی کے سلسلہ میں کام کر سکیں۔ (اسیرانِ مالٹا ص١٢)
 	سلاطین اسلام کے زمانہ میں کابل ہندوستان کا جزو رہا ہے انگریز وں نے بھی اس کاارادہ کیا مگر ناکام رہے حضرت سیّد صاحب قدس اللہ سرہ العزیز کی جدو جہد نے ہندوستانی اور سرحدی مجاہدین میں ایک رابطہ قائم کردیا جو انبالہ اور پٹنہ(صو بہ بہار)کے زمانہ ١٨٦٤ء تک یعنی '' ثمرة التربےة '' کے قیام سے پندرہ سال پہلے تک استحکام کے ساتھ باقی رہا ان حضرات کے بعد امداد رسانی کا وہ تعلق ختم ہو گیا مگر مجاہدین کا رابطہ ختم نہیں ہوا ۔ہندوستانی مجاہدین سرحدی علاقوں میں باقی رہے۔ دارالعلوم دیوبند نے اس رابطہ کو استادی اور شاگردی کی شکل میں تبدیل کر دیا جو انقلابی جدوجہد کے لیے پہلے سے بہت زیادہ مستحکم اور مفید ہوسکتا تھا خصوصاً جبکہ مولانا محمود حسن صاحب جیسا سیاسی اور مذہبی مقتدا نہ صرف استاد بلکہ شیخ اور مرشد بھی ہو جس کے دست حق پرست پر سلوک و طریقت کے لیے بھی بیعت کی جاتی ہو اور جہاد کے لیے بھی۔ (اسیرانِ مالٹا ص٢٤)
	اس عرصہ میں ثمرة التربیہ کی خدمات کیا تھیں اس کی کوئی دستاویز نہیں ہے البتہ یہ پتہ چلتا ہے کہ١٣٢٧ھ ١٩٠٩ء میں جمعیة الانصار کے نام سے اس کا ظہور ہوا۔جمعیة الانصار کا سب سے پہلا اجلاس شوال ١٣٢٨ھ (١٦١٥ ١٧ اپریل ١٩١١ء )کو مرادآباد میں ہوا اس جلسہ کے صدر حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ کے رفیق قدیم حضر ت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کے شاگرد خاص حضرت مولانا احمدحسن امروہی رحمہ اللہ تھے آپ نے اپنی تقریر میں فرمایا  :
بعض نئی روشنی کے شیدائی کہتے ہیں کہ جمعیة الانصار ''اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ''کی نقل ہے لیکن یہ بات ہرگز صحیح نہیں ہے جمعیة الانصار کی تحریک غالباً اب سے تیس برس پہلے شروع ہوگئی تھی اور اس

صفحہ نمبر 41 کی عبارت
تحریک کے بانی مدرسہ عالیہ کے وہ طالب علم تھے جو آج علوم کے سرچشمہ اورآفتابِ فنون ہیں اور جن کی ذات بابرکات پر آج زمانہ جس قدر ناز کرے کم ہے لیکن یہ تحریک اس وقت ضروریات سے متعلق نہیں تھی اس لیے رُک گئی اور آخر اس کلیہ کی بنا ء پر کہ ضرورت ہر چیز کو خودبخود پیدا کر دیتی ہے  ١٣٢٧ ھ (٩٠٩ ١ء ) سے اس انجمن کو دوبارہ زندہ کرکے جمعیة الانصار نام رکھا گیا۔ جمعیة الانصار ہرگز کسی انجمن کی نقل نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے ذاتی مقاصد سے بحیثیت دنیاوی اس کا تعلق ہے بلکہ اس کے مقاصد وہ ضروری مقاصد ہیں جن کی آج بہت ضرورت ہے ۔(اسیرانِ مالٹا ص٢٣)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 11 1
58 حضرت جعفر کی حبشہ کوہجرت، وہاں کے بادشاہ کا قبولِ اسلام 11 57
59 اچھا مبلغ : 12 57
60 ہجرتِ حبشہ، بادشاہ کو شکایت اور نتائج : 12 57
61 مشرکین کی جانب سے تعاقب : 12 57
62 بادشاہ کا ردعمل : 13 57
63 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 57
64 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 62
65 شاہ حبشہ کے کچھ احوال : 14 57
66 نمرود کی قوم فلسفی اور سائنسدان : 15 57
67 رُومیوں کے احوال : 16 57
68 ایرانیوں کے احوال : 16 57
69 یہ اعلانِ جنگ تھا : 16 57
70 عیسائیوں کی جانب سے لڑائی میں پہل : 17 57
71 سپر طاقت اور حضرت جعفر : 17 57
72 لڑائی کا ضابطہ : 18 57
73 حضرت جعفر کی بہادری : 18 57
74 حضرت خالد کی حکمت عملی : 18 57
75 حضرت جعفر اور خدائی انعام : 20 72
76 حضرت جعفر کا لقب : 20 72
77 مسکینوں کے غم گُسار : 20 72
78 وفیات 21 1
79 حج کے احکام 22 1
80 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 22 79
81 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 23 79
82 چند متفرق مسائل : 24 79
83 حج کی تفصیل 25 79
84 حج کے فرائض 25 79
85 حج کے ارکان : 26 79
86 حج کے واجبات : 26 79
87 حج کی سنتیں : 26 79
88 فضیلة الشیخ سیّدحبیب محمود احمد مدنی جوارِ رحمت میں ! 28 1
89 خاندانی پس منظر : 29 88
90 مدرسۂ علوم شرعیہ : 31 88
91 سفر آخرت : 31 88
92 انوار مدینہ 33 1
93 شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب 34 1
94 وطن : 34 93
95 عمرہ پیکج 45 1
96 معتمرین کے لیے سراپا اذیت 45 95
97 فہمِ حدیث قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 49 1
98 دجال : 49 97
99 دینی مسائل 54 1
100 ٭نماز کی شرطوں کا بیان 54 99
101 (١) بدن اور کپڑوں کی طہارت : 54 99
102 (٢) نماز کی جگہ کا پاک ہونا : 55 99
103 کن جگہوں پر نماز پڑھنا مکروہ ہے : 57 99
104 عالمی خبریں 58 1
105 اسلام سچا مذہب ہے دس سال میں بیس ہزار انگریز مسلمان ہوگئے 58 104
106 ٭ ہم جنس پرستی انجیل کے مطابق ہے 59 104
107 گندے کا غذی نوٹوں سے ہیضے اور 60 104
108 ٭ کائنات کا ٩٥ فیصد مادہ پُر اسراراور ناقابل فہم ہے 60 104
109 تحریک احمدیت 62 1
110 یہودیوں کے لیے مسیح : 62 109
Flag Counter