Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورجولائی 2002

¾اكستان Ù

27 - 67
کونسل پی این اے ہاؤس میں اپنا اجلاس منعقد کرنے پر مارشل لا ء کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہو گئی تھی ۔ان میں میاں محمود علی قصوری مرحوم، اقبال احمد خان مرحوم، ملک محمد اکبر ساقی مرحوم ،جناب محمد اسلم سلیمی، محمد اکبر فرید پراچہ اور پچاس سے زائد دیگر رہنمائوں کے علاوہ مولانا اجمل خان موحوم اور راقم الحروف بھی تھے ۔  کیمپ جیل لاہور میں
آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ قائم ہوئی جس میں کرنل نصیر احمد ہمارے مقدمہ کی سماعت کرتے تھے ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک پولیس افسر نے گواہی دیتے ہوئے تھانہ کے روزنامچہ کے بارے میں یہ جملہ کہہ دیا کہ ہمارے لیے تو یہ قرآن پاک کی طرح ہے۔ یہ جملہ سنتے ہی مولانا محمد اجمل خان بے تابی سے اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور عدالت سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس پولیس افسر نے قرآن کی توہین کی ہے اس کو روکا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔کرنل نصیر احمد نے بہت توجہ دلانے کی کوشش کی کہ آپ عدالت میں کھڑے ہیں مگر مولانا اجمل خان  کے جوش وجذبہ میں کوئی کمی نہیں آرہی تھی ۔وہ بدستور کھڑے رہے اور پکارتے رہے کہ اس پولیس افسر کے خلاف کارروائی کے بغیر وہ نہیں بیٹھیں گے اور عدالت کا معاملہ آگے نہیں چلے گا۔ تھوڑی دیر میں عدالت جلسہ گاہ کی صورت اختیار کر چکی تھی ۔مولانا محمد اجمل خان  نے عظمت قرآن کریم پر چند جملے اس انداز میں کہے کہ عدالت میں کہرام مچ گیا ،رونے اور سسکیوں کی آوازیں بلند ہونے لگیں ۔کچھ نوجوانوں نے جذبات سے مغلوب ہو کر دیواروں سے سر ٹکراناشروع کر دیا جس پر کرنل موصوف کو مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کے وعدے کے ساتھ عدالت فوری طور پر برخاست کرنا پڑی اور اس کے بعد عدالتی کارروائی آگے نہ چل سکی۔ اس کے ایک دو روز بعد لاہور ہائی کورٹ نے مارشل لاء کو خلاف دستور قرار دے کر ہم سب کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔
	دوسرا واقعہ بھی پاکستان قومی اتحاد کے حوالے سے ہے ۔قومی اتحاد کی جنرل کونسل میں حضرت مولانا مفتی محمود  کے ساتھ اکثر حضرت مولانا عبیداللہ انور اور حضرت مولانا محمد اجمل خان جایا کرتے تھے ۔مولانا مفتی محمود قومی اتحاد کے سربراہ تھے اور ایک اجلاس میں بزرگ مسلم لیگی رہنما خواجہ محمد صفدر مرحوم نے مفتی صاحب کے کسی بیان پر اعتراض کیا اور کہا کہ پالیسی سے متعلقہ معاملات پر بیان دینے سے پہلے مفتی صاحب کو ہمیں یعنی پاکستان قومی اتحاد میں شریک دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے ۔خواجہ صاحب مرحوم کا موقف اصولاً درست تھا مگر لہجہ کچھ تلخ ہو گیا خواجہ صاحب خود بھی مسلم لیگ کے سینئر رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے اور مفتی صاحب  کے معاصرین میں سے تھے اس لیے انھوں نے شائد اس کو اپنا حق سمجھتے ہوئے لہجے میں تلخی کا عنصر کچھ زیادہ ہی شامل کرلیا جسے مولانا محمد اجمل  برداشت نہ کرسکے وہ فورًا کھڑے ہوگئے اور خواجہ صاحب سے مخاطب ہوکر کہا آپ صرف ایک سیاسی رہنما سے بات نہیں کررہے بلکہ جس سے مخاطب ہیں وہ بزرگ عالم دین بلند پایہ مفتی اور وقت کے محدث بھی ہیں اس لیے محتاط ہو کر گفتگو کریں ۔خواجہ صاحب نے بہت صفائی پیش کرنا چاہی ۔ایک سیاسی لیڈر کی حیثیت سے مفتی صاحب کے بیان کا نوٹس لینا اور تنقید کرنا ہمارا حق ہے مگر مولانا محمد اجمل خان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
106 حرف آغاز 5 1
107 (١) تجارتی سود : (Commercial lntrest) 6 106
108 (٢) مہاجنی یا صرفی سود : (Usuary) 6 106
109 دونوںاصطلاحات کا پس منظر : 6 106
110 پہلا گروہ : 7 106
111 ایک بہت واضح دلیل : 11 106
112 دوسرا گروہ : 12 106
113 پہلی دلیل اور استدلال کا جواب : 12 106
114 .درس حدیث 14 1
115 رمضان غم خواری اور صبر کا مہینہ ،سخاو ت کا بلند درجہ''ایثار'' 14 114
116 صبر کا مہینہ : 15 114
117 غمخواری کا مہینہ : 15 114
118 روزہ افطار کرانے پر اجر : 15 114
119 سب کو اجر ملتاہے : 15 114
120 ایثار سخاوت کا بلند درجہ ہے : 16 114
121 تھوڑے پر بھی پورا اجر : 16 114
122 اسلام اورکمیونزم : 17 114
123 کمیونزم اور دیگر مذاہب 17 114
124 اسلام تیرہ سو سال سپر پاور رہا : 17 114
125 سب سے طویل عرصہ اسلام سپر پاور رہا : 17 114
126 وفاق المدارس کے اہم فیصلے 19 1
127 (١) توثیق کارروائی اجلاس مجلس عاملہ منعقدہ یکم ذی قعدہ ١٤٢٢ھ : 20 126
128 (٢) متوسطہ کے امتحان میں سائنس ،ریاضی ا ور ا نگلش کے پرچوں کی تفصیل : 20 126
129 (٣) قدیم فضلا ء کا امتحان : 20 126
130 شرائط داخلہ درج ذیل ہیں : 20 126
131 (٥) سود سے متعلق حکومتی موقف کی مذ مت : 21 126
132 (٤) قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کا خیر مقدم : 21 126
133 (٧) جیّد علماء کی رحلت پر قرار داد تعزیت و دُعائے مغفرت : 22 126
134 وفاق المدارس کی جانب سے قدیم فضلا کے لیے اہم اعلان 22 126
135 خطیب اسلام حضرت مولانا محمد اجمل خان صاحب کی یاد میں 24 1
136 .فرقہ واریت کیا ہے ؟کیوںہے ؟اور سدباب کیا ہے ؟ 28 1
137 دین اسلام : 28 136
138 تدوین دین 29 136
139 فرقہ واریت کیا ہے ؟اور کیوں ہے ؟ 31 136
140 قرآن حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 32 136
141 عقائد اسلام اور فرقہ وارانہ نظریات کا تقابلی خاکہ 33 136
142 وفیات 36 1
143 حضرت مولانا سیدرشید میاں صاحب کوصدمہ 36 142
144 دارالافتائ 38 1
145 بزناس یا دین ود نیا کا ناس 38 144
146 فہمِ حدیث 41 1
147 بقیہ فہم حدیث 37 146
148 معراج کے موقع پر دیدار الہی کی نوعیت : 37 146
149 حکم : 39 144
150 نبوت و رسالت 41 146
151 رسول اللہ ۖ کی معراج جسمانی وروحانی : 41 146
152 جنت وددوزخ کامشاہدہ : 48 146
153 انبیا ء کرام اور صحابہ کرام کا محنت ومزدوری کرنا 49 1
154 اسلام اور محنت کی عزت افزائی : 49 153
155 محنت کی عظمت پرآنحضرت ۖ کے ارشادات : 50 153
156 صحابیات کا محنت و مزدوری کرنا : 52 153
157 صحابہ کرام کامحنت و مزدوری کرنا : 52 153
158 مزدور کے حقوق وفرائض : 53 153
159 بقیہ خطیب اسلام 55 135
160 دینی مسائل 56 1
161 ( تیمم کا بیان ) 56 160
162 تیمم کے صحیح ہونے کی شرطیں یہ ہیں : 56 160
163 شرائط سے متعلق مسائل : 56 160
164 (١) نیت کا ہونا : 56 160
165 (٢)پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہونا : 57 160
166 (ھ) پانی نکالنے کا سامان نہ ہونا : 59 160
167 (٣) پاک مٹی یا مٹی کی جنس پر مسح کرنا : 60 160
168 تنبیہہ 60 160
169 تحریک احمدیت 61 1
170 ہوشمند کذاب : 61 169
171 شاہکارتخلیق : Magnum Opus 63 169
Flag Counter