ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : دوائے دل افادات : حضرت مولانا اشرف علی تھانوی مرتب : مولانا محمد اسحاق صاحب صفحات : ٢٣٨ سائز : ١٦/ ٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان قیمت : درج نہیں پیش نظر کتاب میںمولانا محمد اسحاق صاحب نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ،ملفوظات اور مکتوبات میں پھیلے ہوئے ہزاروں ارشاد ات میں سے اصلاح قلب سے متعلق قیمتی فرمودات کو دوائے دل کے نام سے جمع کیا ہے۔ کوئی شک نہیں یہ فرمودات اصلاح قلب کے لیے اکسیر ہیں، ان پر عمل کرنے سے امراض قلب دور ہوتے ہیں اور قلب کو شفا ملتی ہے ۔ ٭ نام کتاب : اللہ تعالی کی نعمتوں کی حیرت انگیز بارش تالیف : مولانا عتیق الرحمن صاحب صفحات : ١٢٠ ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان قیمت : درج نہیں