ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
(٥) زہر کے اثر سے متاثر ہونا : عن جا بر ان یھودیة من اھل خیبر سمت شاة مصلیة ثم اھدتھا لرسول اللّٰہ صلّی ا للّٰہ علیہ وسلّم فاخذ رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم الذراع فاکل منھا واکل رھط من اصحا بہ معہ فقال رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ارفعوا ایدیکم وارسل الی الیھود یة فدعاھافقال سممت ھذہ الشاة فقا لت من اخبرک قال اخبرتنی ھذ ہ فی یدی للذراع قالت نعم قلت ان کان نبیا فلن تضرہ وان لم یکن نبیا استرحنا منہ فعفاعنھا رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ولم یعا قبھاوتو فی اصحابہ الذین اکلو امن الشاة واحتجم رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم علی کاھلہ من اجل الذی اکل من الشاة حجمہ ابو ھند بالقرن والشفرة وھو مولی لبنی بیاضة الانصار (ابو داؤد) حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیںکہ خیبر کی ایک یہودی عورت نے ایک بھونی ہوئی بکری زہر ملا کررسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بطور ہدیہ پیش کی ۔آپۖ نے اس کی دستی لی اور اس میں سے کچھ کھایااور آپۖ کے بعض صحابہ نے بھی کھا لیا ۔ آپۖ نے فرمایا کھانے سے ہاتھ اُٹھا لو اور اس یہودی عورت کو ایک آدمی بھیج کر بلوایا اور اس سے پوچھا تو نے بکری میں زہر ملایا ہے ؟ اس نے کہا آپ کو کس نے بتا یا؟آپ نے دستی کے اس ٹکڑے کی طرف جو آپ کے ہاتھ میں تھا اشارہ کرکے فرمایا کہ اس نے ۔ یہ سن کر وہ بولی جی ہاں (اور )میں نے اپنے دل میں سوچا تھا اگر یہ نبی ہوںگے تو ان کو یہ زہر ہرگز نقصان نہ دے گا اور اگر نبی نہ ہوں گے تو ان سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔ آپ نے اس یہودن کو معاف کر دیا اور اس کو کوئی سزا نہیں دی اور آپۖ کے جن صحابہ نے وہ گوشت کھا لیا تھا ان (میں سے بعض کا یعنی بشر رضی اللہ عنہ )کا تو انتقال ہو گیا اور آپ ۖ نے بھی اس زہر آلود بکری کے اثر سے اپنے شانوں کے درمیان سینگی لگوائی ۔سینگی لگانے والے ابو ہند تھے جو انصار کے قبیلہ بنو بیاضہ کے ایک آزاد کردہ غلام تھے ۔انہوں نے سینگ اور نشتر سے آپ کےسینگی لگائی تھی ۔