ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں قادیانیت پھیلانے کا ٹاسک دے دیا لاہو ر (نیوز ڈیسک ) یہاں پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق بر طانوی حکومت نے مرزا طاہر احمد قادیانی کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بڑے پیمانے پرقادیانیت پھیلانے کا ٹاسک دے دیاہے اورقادیانیوں نے اس ضمن میں کوششیں شروع کر دی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق ٹاسک ملنے کے بعد مرزا طاہر احمد نے ربوہ میںموجودقادیانیوں کے ١٠ مبلغینز سنی کمیٹی کو لند ن طلب کر لیا ہے ۔امکان ہے کہ وہ مئی کے پہلے ہفتے لندن پہنچیں گے ۔ انہیں بعد میں افغانستان اور کشمیر بھیجا جائے گا ۔ان ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کی اہم رکن کلار ے شا رٹ نے ٨اپریل کو مرزا طاہر احمد سے تفصیلی ملاقات کی جس میں مرزا احمد سے تفصیلی ملاقات کی جس میں مرز ا طاہر احمد قادیانی بھی شریک تھا۔مذکورہ ملاقات میں برطانوی عہدیدار نے کہاکہ برطانوی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں تیزی سے قادیانیت پھیلائی جائے تاکہ وہاں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں عیسائیت کی تبلیغ میں ناکام ہو چکا ہے اسی لیے افغانستان اورمقبوضہ کشمیر میں قادیانیت پھیلا کرمسلمانوں کی اکثریت کو توڑا جائے۔ذرائع کے مطابق مرزاطاہر احمد نے برطانوی عہدیدارسے کہا کہ وہ پاکستانی اور بھارتی حکومت پردبائو ڈالیں کہ وہ قادیانیت کو تسلیم کریں۔پاکستانی حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے ۔اس برطانوی عہدیدار نے مرزاطاہر کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس بارے میںپاکستان اور بھارت سے بات کرے گی۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٣اپریل ٢٠٠٢ئ) ٭ کشمیر میں دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں :بھارتی حکام سری نگر (اے ایف پی )کشمیر میں تعینات بھارتی سیکورٹی حکام نے کہاہے یہاں موجود دینی مدارس کسی بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں اور ان کا کشمیریوںکی تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ہے وادی کے پولیس چیف کمانڈر راجندرنے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے آج تک کوئی عسکریت پسند ایسا نہیں پکڑا جس کا تعلق کسی دینی مدرسے سے ہو ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوںکو مدارس کے کام کرنے پر اعتراض نہیں۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٤اپریل ٢٠٠٢ئ) ٭