ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
وفیات گزشتہ ماہ ٤ اپریل کو ہندوستان کی عظیم دینی شخصیت آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے صدر ،ملی کونسل اور فقہ اکیڈمی کے بانی حضرت مولانا قاضی مجاہد الا سلام صاحب قاسمی اپنے خالق حقیقی کو لبیک کہہ گئے اناللہ واناالیہ راجعون۔حضرت قاضی صاحب کی دینی و ملی خدمت اس قدر ہیں کہ ان کے احاطہ کے لیے ایک دفتر درکارہے ۔آپ کی دینی خدمات کا اثر ہندوستان سے باہر بھی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ آپ کی وفات ملی اور قومی نقصان ہے۔ اللہ تعالی اس نقصان کو پورا فرمائے اور حضرت قاضی صاحب کی خدمات عالیہ کو شرف قبولیت سے نواز کرآخرت کے بلند ترین درجات سے سر فراز فرمائے ۔آمین ۔ جامعہ کے مفتی اوراستاذالحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالواحد صاحب کے چھوٹے بھائی اور محترم الحاج صغیراحمد صاحب کے داماد مولانا آفتاب احمد صاحب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ٢٧محرم الحرام کو اچانک وفات پاگئے انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم تبلیغی جماعت سے وابستہ تھے اور رائیونڈمرکز میں تد ریسی خدمات بھی انجام دیتے تھے۔اللہ تعالی ان کی خد مات کو قبول فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے۔ ڈاکٹر صاحب اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ادارہ سب کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ ٭ جناب عبدالعزیز بٹ صاحب کی اہلیہ محترمہ اور جناب عثمان بٹ اور نعیم بٹ صاحبان کی والدہ صاحبہ گزشتہ ماہ کی ٢٢ تاریخ کو طویل علالت گزار کر وفا ت پا گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔مرحومہ بہت سادہ اور نیک دل خاتون تھیں،اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور بٹ صاحبان کو اس صدمہ پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین۔ ٭ ڈاکٹر نوید الرحمان صاحب اور شکیل الرحمان صاحب کے والد جناب عطا الرحمان صاحب ٢صفر کو طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم حضرت بانی جامعہ سے بہت گہرا قلبی لگائو رکھتے تھے ۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے ۔اہل ادارہ پسماندگان کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ٭ گزشتہ ماہ جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ جناب چوہدری غلام سرورصاحب کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد برمنگھم انگلینڈمیں وفات پا گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چند ماہ پہلے چوہدری صاحب کے والد صاحب کی وفات کے بعد ان کے لیے ایک او ربڑا صدمہ عند اللہ بلندی درجات کا سبب بنے گا انشاء اللہ۔ ادارہ چوہدری صاحب کے غم میں برابر کا شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا ء گو ہے ۔اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ ٭ جناب بھائی تقی صاحب کے بھانجے اور جناب حافظ محمدالیاس صاحب کے صاحبزادے جناب حافظ محمداسلام صاحب گزشتہ ماہ کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالی ان کی بھی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ جملہ مرحومین کے لیے جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں ایصال ثواب اور دعا ء مغفرت کرائی گئی ۔اللہ تعالی